گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025  سب نیوز 
گوادر:بلوچستان کے علاقے گوادر میں بس میں سوار 6 مسافر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے بتایا جا رہا ہے، تمام افراد کراچی جا رہے تھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بلوچستان میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت
– وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں مسافروں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے واقعے میں 5 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ “شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں۔ معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں ان عناصر کی حیوانیت اور سفاکی کی عکاسی کرتی ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ “یہ بہادر جوان دن رات ملک دشمن عناصر کے خلاف برسرِ پیکار ہیں اور ان کے عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔”
وزیرِ اعظم نے کہا کہ “مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔”
واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے منگچر میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر منگچر علی گل کا کہنا تھا کہ لنگ زئی میں مسلح افراد نے ٹیوب ویل کی تنصیب پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی تھی، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے علاقے کہا کہ
پڑھیں:
برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین کے اندر چاقو کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔
واقعے کے بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کو لندن جانے والی بسوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
پولیس نے اس واقعے کو ’بڑا حادثہ‘ قرار دیا ہے اور بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی ماہرین تحقیقات میں معاونت کر رہے ہیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اُس نے ایک شخص کو خون آلود بازو کے ساتھ بھاگتے اور چیختے ہوئے دیکھا، “ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو!” — اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا نظر آیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس افسوسناک واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ “انتہائی پریشان کن” ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔