گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں نے بس سے اتار کر فائرنگ سے 6 مسافر قتل کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
گوادر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے علاقہ گوادرمیں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی جس میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو ئے اور ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے جس میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
صدرآصف زرداری نے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت کی ہے اوردہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پراظہار افسوس کیا، صدر آصف زرداری نے حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی، صدرمملکت واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کی دشمن ہیں، دہشتگرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔(جاری ہے)
اسی طرح وزیراعظم شہباز نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے، وزیراعظم نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبرکی دعا کی، وزیراعظم کی زخمی کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور ذمہ داروں کوقرارواقعی سزایقینی بنانےکی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ شرپسندعناصربلوچستان کےامن وترقی کےدشمن ہیں، شرپسند عناصرکی بزدلانہ کاروائیاں حیوانیت کی عکاسی کرتی ہیں۔ شرپسند عناصرکے ملک دشمن عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سکیورٹی فورسزملک دشمن عناصرکے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔ قوم کو سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کو ناحق قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے، شناخت کر کے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی ہے، بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جاں بحق افراد کلمت میں افراد کی افراد کے کہا کہ
پڑھیں:
جام شورو: مسافر گاڑی کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
جام شورو کے علاقے تھانہ بولا خان کے قریب مسافر گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔
ترجمان ایس ایس پی جامشورو کے مطابق گاڑی کھائی میں گرنے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، زخمیوں میں سے 3 افراد اسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گئے۔ باقی زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور حادثہ، 9 گاڑیاں نذر آتش
ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر قادری کے مطابق حادثہ تونگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں گاڑی کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ بدقسمت گاڑی بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین جا رہی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تمام جاں بحق افراد کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے، جبکہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
المناک حادثہ تھانہ بولا خان جام شورو ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر قادری مسافر گاڑی