9 مئی ریڈیوپاکستان حملہ کیس؛ رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عدالت نے رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ایم پی اے سمیت دیگر ملزمان ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس میں نامزد ہیں۔ 9 مئی کو ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان عمارت کو نذر آتش کیا، جس پر تھانہ شرقی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ٹرائل شروع کیا گیا اور اب ملزمان پیش نہیں ہورہے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔
ڈیموں میں پانی ختم، دریا خشک، صرف پینے کا پانی دستیاب، خریف سیزن میں فصلوں کو خطرہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔