کراچی:

سندھ ہائی کورٹ نے بزنس مین کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ بغیر وجوہات دوبارہ طلبی کا مقصد بدنیتی ہوتا ہے۔
 

جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو ایف آئی اے کی جانب سے بار بار ہراساں کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ 

درخواستگزار کے وکیل نے دورانِ سماعت مؤقف اختیار کیا کہ محمد سلیم پراپرٹی کے کام سے منسلک ہیں، ایف آئی اے بار بار طلب کر رہی ہے۔ کیس بھائی کیخلاف ہے لیکن میرے مؤکل کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ 

وکیل نے بتایا کہ کمرشیل بینکنگ سرکل اس بات کی تفتیش نہیں کررہا کہ ڈارمنٹ اکاؤنٹ میں رقم کیسے آئی۔ کال آپ نوٹس کالعدم قرار دیے جائیں۔ 

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم انکوائری میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتے۔

درخواستگزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو ہدایت کی جائے کہ انکوائری کے دوران درخواستگزار کو ہراساں نہ کیا جائے۔ 

سماعت کے دوران بزنس مین کو بار بار کال اپ نوٹسز جاری کرنے پر عدالت ایف آئی اے پر برہم ہوگئی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیے کہ ایک بار بلانے پر ہی تمام معلومات کیوں حاصل نہیں کی گئیں۔ اگر مزید معلومات درکار ہیں تو کال آپ نوٹس میں اس کی وضاحت کی جائے۔ وجوہات ظاہر کیے بغیر دوبارہ طلب کرنا بدنیتی اور مذموم مقاصد کے لیے ہوتا ہے۔ 

عدالت نے درخواستگزار کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے کو ہراساں

پڑھیں:

احتجاج کیس: عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

—فائل فوٹو

 اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احتجاج کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے

عمر ایوب، اعظم سواتی و دیگر کارکنان کے خلاف 4 اکتوبر کو احتجاج کے کیسز کی سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ کیس ٹو: استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی
  • جاپان میں شوہر اپنی پوری تنخواہ بیوی کو کیوں دیتے ہیں؟ دلچسپ وجوہات جانیں
  • چھبیس نومبر بغیر اجازت احتجاج کیس کا پہلا فیصلہ: عدالت نے 12 پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں سنا دیں
  • احتجاج کیس: عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
  • پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے
  • چھبیس نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
  • نور مقدم قتل کیس — ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر
  • نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر
  • لندن ہائیکورٹ میں بیان: آئی ایس آئی کا اغوا، تشدد یا صحافیوں کو ہراساں کرنے سے کوئی تعلق نہیں، بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر
  • فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ عدالتیں اب انصاف دینے کی اہلیت کھو چکیں