امید ہے امریکا مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا، چینی نائب وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم اور چین – امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور کے انچارچ حہ لی فنگ نے درخواست پر امریکی تجارتی نمائندےجیمی سن گریر کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی۔ فریقین نے رواں سال 17 جنوری کو چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے حوالے سے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اہم امور پر کھل کر اور عمیق تبادلہ خیال کیا۔
چین نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل کے بہانے چینی مصنوعات پر عائد محصولات، دفعہ 301 کی تحقیقات اور مجوزہ “برابری” کے محصولات کے نفاذ پر سنجیدہ خدشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ امریکا مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا۔ امریکہ نے کہا کہ فریقین کے درمیان کھل کر بات چیت کرنا بڑی اہمیت کا حامل ہے جو باہمی تفہیم کو بڑھانے اور ابھرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ فریقین کا ماننا ہے کہ مستحکم چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیکری وی ہارکن رائڈر نے گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں جیکب ہال اور رءوف حسن بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئی، فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔