چین نے محصولات عائد کرنے پر امریکہ پر مقدمہ دائر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
چین نے محصولات عائد کرنے پر امریکہ پر مقدمہ دائر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی طرف سے اضافی ٹیرف کے اقدامات کے جواب میں چین نے عالمی تجارتی تنظیم کے تنازعہ حل کے طریقہ کار کے تحت مقدمہ دائر کر دیا ہے، اور متعلقہ قوانین کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔
وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے چین کی برآمد کردہ مصنوعات پر عائد کیے جانے والے اضافی ٹیرف واضح یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ اقدام ہیں، جو عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 14 مارچ کو اس معاملے کے حوالے سے امریکا نے فریقین کے درمیان مشاورت قبول کی۔ چین عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کے مطابق فالو اپ کے طریقہ کار کو آگے بڑھائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سویڈن میں ہوں گے، ترجمان چینی وزارت تجارت
چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سویڈن میں ہوں گے، ترجمان چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے بتایا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ 27 سے 30 جولائی تک امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے لیے سویڈن جائیں گے
۔چین اور امریکا 5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کریں گے اور باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی ،باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے اصولوں کے مطابق باہمی دلچسپی کے اقتصادی اور تجارتی امور پر مشاورت جاری رکھیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے کی تحلیل کا فیصلہ برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی چین کے دیہی علاقوں میں لاجسٹکس انڈسٹری کی تخلیقی ترقی: دیہی احیاء کا بہترین ماڈل چین قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کے مشترکہ تحفظ کے لیے کام کرے گا ، چینی وزارت تجارت چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ 18 دسمبر سے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کاباضابطہ آغاز کرے گی چین یورپی یونین سربراہی اجلاس دوطرفہ تعاون اور بات چیت کو فروغ دےگا،چینی وزارت خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم