پاکستان اب مقامی بیجوں کی پیداوار پر توجہ دے رہا ہے: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
-— فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اب مقامی بیجوں کی پیداوار پر توجہ دے رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے غیر ملکی زرعی کمپنی کے کنٹری ہیڈ نے ملاقات کی ہے۔
وفد سے کیڑے مار ادویات کی صنعت کو درپیش موجودہ مسائل پر بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ باصلاحیت لوگ ہونے کے باوجود ہم بہت پیچھے رہ گئے۔
ملاقات کے دوران وفد نے زرعی شعبے میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے باعث زراعت کو درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میری وزارت زرعی شعبے کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے، ملکی سطح پر بیجوں کی پیداوار پر توجہ دی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین وفاقی وزیر
پڑھیں:
پہلگام فالس فلیگ حملےکے پیچھے چھپے بھارتی محرکات 24 گھنٹوں میں سامنے آگئے
پہلگام فالس فلیگ حملےکے پیچھے چھپے بھارتی محرکات سامنے آگئے ہیں اور فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت کی آبی جارحیت کھل کر سامنے آگئی ہے۔بھارت نے فالس فلیگ کے 24 گھنٹے کے اندر سندھ طاس معاہدہ غیر قانونی طور پر معطل کردیا۔ بھارت کا یکطرفہ اقدام 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ماہر بین الاقوامی امور مشاہد حسین سیدکا کہنا ہےکہ بھارت نے پہلگام واقعےکو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے لیے بہانہ بنایا، اسکیم کے تحت بھارت پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکتا ہے تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ کے مترادف ہوگا۔مشاہد حسین سید کا کہنا ہےکہ بھارت کو بھرپور جواب دینےکے لیے ہم ہر سطح پر تیار ہیں، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا ہےکہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر نہ معطل اور نہ ہی ختم ہوسکتا ہے، بے چینی پیدا نہیں کرنی چاہیے، بھارت فوری پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا۔سابق سفیر نے خدشہ ظاہرکیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرےگا، بھارت وقف قانون کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج ختم کرنےکے لیے بھی کوئی کارروائی کرسکتا ہے، اس معاہدے میں عالمی بینک اور دیگر قوتیں ضامن رہی ہیں۔