ملتان، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پریوم القدس کل منایا جائے گا، علامہ قاضی نادر علوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے نکلنے والی ریلی کی قیادت مجلس علما مکتب اہلبیت کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ سلطان احمد نقوی، علامہ غلام جعفر انصاری، انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی کل یوم القدس منایا جائے گا، مجلس علمائے مکتب عہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد ملتان میں امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کماراں والا تک مرکزی یوم القدس ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت مجلس علما مکتب اہلبیت کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ سلطان احمد نقوی، علامہ غلام جعفر انصاری، انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ، وحدت یوتھ پاکستان، مجلس علمائے مکتب اہل بیت، شیعان حیدر کرار، مجلس اتحاد بین المومنین اور جامعہ شہید مطہری کے زیراہتمام سالانہ ریلی نماز جمعہ کے بعد شروع ہوگی جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتی ہوئی چوک کمہاراں والا پر پہنچے گی، جہاں پر علما اور قائدین خطاب کریں گے، ریلی کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نظر آتش کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ قاضی نادر علامہ غلام
پڑھیں:
لوکل گورنمنٹ کیلئے اگر 27ویں ترمیم کرنی پڑتی ہے تو فوراً کریں: ملک محمد احمد خان
—فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو سیاسی، انتظامی اور مالیاتی اختیارات دیے جائیں، لوکل گورنمنٹ کے لیے اگر 27ویں ترمیم کرنی پڑتی ہے تو فوراً کریں۔
پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے معاملے پر کھل کر بات ہونی چاہیے، تقریباً ایک صدی میں معاملات طے نہیں پا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، جب لوگوں کے پاس جمہوریت کے ثمرات نہیں ہوں گے تب ان کا جمہوریت سے اعتماد اٹھنا شروع ہو جائے گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے کی صورتحال میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے، پنجاب اسمبلی کی طرف سے متفقہ قرارداد پاس کی گئی ہے، ایک آئینی ترمیم کی جائے جس میں ایک نیا باب ڈالا جائے، لازمی قرار دیا جائے کہ مقررہ مدت میں انتخابات ہوں، سیاسی جماعت ایسا نہ کر سکے کہ مقامی حکومت کی مدت کم کر دی جائے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ متفقہ قرارداد میں کہا گیا کہ 140 اے نامکمل ہے، صوبے مقامی حکومتیں قائم کریں گے، نئی حکومت نے آتے ہی لوکل گورنمنٹ کو ختم کردیا پھر کیا قانون بنانے میں 3 سال کا عرصہ لگا، لازمی قرار دیا جائے کہ مقررہ مدت میں بلدیاتی انتخابات ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی آئین میں تبدیلی نہیں کر سکتی، بلدیاتی اداروں کو سیاسی، انتظامی اور مالیاتی اختیارات دیے جائیں، لوکل گورنمنٹ کے لیے اگر 27ویں ترمیم کرنی پڑتی ہے تو فوراً کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے فیض آباد اور مری روڈ کو جلتے ہوئے دیکھا، مجھے تشویش ہوتی تھی کہ پاکستان میں لاقانونیت کیوں ہے، میں نے دیکھا کہ کچھ بلوائیوں نے سڑک پر گڑھے کھودے، پولیس پر سیدھے فائر کیے، امن و امان کا قیام حکومت کی ذمے داری ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بڑا سیاست دان سمجھتا ہوں، مولانا نے جو کہا وہ ان کی رائے ہے ، ملک میں 27ویں آئینی ترمیم کی بہت بازگشت ہے ، بے اختیار پارلیمنٹ سے بہتر ہے کہ پارلیمنٹ ہو ہی نہیں، مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ ملنا چاہیے۔