جعفر ایکسپریس سبی ریلوے اسٹیشن سے 16 روز بعد پشاور کیلئے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
فوٹو: فائل
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سبی ریلوے اسٹیشن سے 16 روز بعد جعفر ایکسپریس پشاور کےلیے روانہ ہوگئی۔
جعفر ایکسپرس 11 مارچ کو کچھی میں دہشتگرد حملے کے بعد سے معطل تھی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے گزشتہ روز سبی سے جعفر ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس کل سے بحال ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
ریچھوں کے بڑھتے حملوں سے نمٹنے کیلئے جاپانی حکومت کا انوکھا اقدام
جاپانی حکام جنگلی ریچھوں کے بڑھتے حملوں سے نمٹنے کی غرض سے شکاریوں کے لیے فنڈز مختص کرنے لگ گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارتِ ماحولیات کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت لائسنس یافتہ شکاریوں یا دیگر افراد کی خدمات حاصل کی جائے گی تاکہ مسئلے سے نمٹا جاسکے۔
رواں برس ریچھوں نے ریکارڈ تعداد میں حملے کیے ہیں جس میں 13 اموات اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں ریچھوں کے اسکول کے دروازے توڑنے، بس اسٹاپ پر سیاحوں پر حملہ کرنے اور سپر مارکیٹوں میں گھومنے کے واقعات نے عالمی سطح پر سرخیاں بنائی ہیں۔
جمعرات کے روز متعدد وزارتوں اور ایجنسیوں نے پہلی اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا جس میں مسئلے پر بحث ہوئی۔
وزیرِ ماحولیات ہیروٹاکا اِشیہارا کا کہنا تھا کہ حکام اس مسئلے میں مدد کے لیے مزید حکومتی شکاریوں اور دیگر افراد کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اضافی بجٹ استعمال کریں گے۔