بلوچستان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
حکمنامے میں تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ پولیس بلوچستان نے عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی۔ محکمہ پولیس کی جانب سے مختلف ذمہ داران کو ارسال ہونے والے حکمنامے میں کہا گیا کہ عید الفطر کے موقع پر کسی بھی قسم کی چھٹی منسوخ کی جائے اور تمام ذمہ داران اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام ٹریننگ سینٹرز میں بھی عید کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ٹریننگ جاری رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ مذکورہ فیصلہ بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی چھٹیاں منسوخ
پڑھیں:
بلوچستان: شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے
بلوچستان کے ضلع شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے میں ایک پولیس اور ایک لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حملوں میں 6 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
واقعے کے بعد سول اسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی ضلع شیرانی میں دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔