پاکستانی فلم انڈسٹری کے مصنف کمال پاشا کی حکومت پنجاب کی جانب سے مالی امداد
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا کو حکومت پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا گیا۔ محمد کمال پاشا، جو شدید بیماری کے باعث سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہیں، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب، سید طاہر رضا ہمدانی نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور وزیر اعلٰی پنجاب کی جانب سے انہیں پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک اور گلدستہ پیش کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھوپیا کے سفیر نے ملاقات کی جس میں تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے ملاقات کی، مریم نواز نے ایتھوپیا کے سفیر کا خیر مقدم کیا اور تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا، باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات زراعت، تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ مشاورت خوش آئند پیشرفت ہے، دونوں ممالک کے مابین تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
مریم نواز شریف نے ایتھوپیا سے پاکستان ڈائریکٹ فلائیٹ بحال ہونے پر مبارکباد بھی دی۔
ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے حکومت پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی اور فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔