اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی مالیات کے حوالہ سے معاہدے پراتفاق ہواہے ایگزیکٹوبورڈکی منظوری کی صورت میں پاکستان کو1.3ارب ڈالرکی پہلی قسط ملے گی ۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن جولی کوزیک نے بتایاکہ پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان اموراحسن اندازمیں آگے بڑھ رہے ہیں، 25 ستمبر 2024 کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 37 ماہ کے توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری دی تھی جس کے تحت پاکستان کومجموعی طورپر 7 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے پہلاجائزہ حال ہی میں ہوا اور 25 مارچ کو پہلے جائزے کے لئےفریقین کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہوچکاہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں موسمیاتی مالیات سے متعلق ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی پر بھی اتفاق کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملے گی۔ موسمیاتی مالیات سے متعلق ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فسیلٹی کے تحت اس پورے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.

3ارب ڈالر کی معاونت ملے گی، آر ایس ایف کے تحت پاکستان کو قسطوں میں یہ معاونت فراہم کی جائے گی۔\932

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کو کی منظوری ایم ایف ملے گی کے تحت

پڑھیں:

دفاعی معاہدے پر سعودی عرب نے ترانہ ریلیز کردیا

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب کی جانب سے اس موضوع پر ترانہ ریلیز کردیا گیا۔ یہ ترانہ ریاض سے تعلق رکھنے والے ڈیزرٹ بیٹ ریکارڈز کی طرف سے ریلیز کیا گیا ہے۔

Official song of Saudi Pakistan Strategic Pact - Released by Desert Beat Records Riyadh.
This is next-level strategic partnership. pic.twitter.com/bnqBmn5zFh

— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) September 17, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے زرعی ریلیف پیکیج کی منظوری کا مطالبہ
  • اسرائیل کیساتھ سیکورٹی مذاکرات جلد کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے، ابو محمد الجولانی
  • دفاعی معاہدے پر سعودی عرب نے ترانہ ریلیز کردیا
  • 2 اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے  ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے پر حامد میر کا تبصرہ
  • پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  • موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے، وزیر بلدیات سندھ
  • میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے
  • اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کے اسلحہ معاہدے منسوخ کر دیے
  • پہلا کویلیم ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر، فرسان کمپنی کے چیف ایگزیکٹو چوہدری افضل مبشر چیمہ مہمان خصوصی