چوہدری شجاعت کے گھر سے سب رہنمائی حاصل کرتے ہیں: چیئر مین رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت نے امور میں بہتری لانے پر مولانا عبدالخبیر آزاد کی خدمات کو سراہا۔
ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیرِ اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر امن و امان کی صورتِ حال، ملک کو درپیش چیلنجز، اتحاد، یگانگت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سمیت دیگر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے۔
علماء و مشائخ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی، انتہا پسندی سے نجات دلانےکے لیے علماء اور مشائخ کو کلیدی کردار ادا کرنا ہے، یہی وقت کی ضرورت ہے کہ محراب و منبر سے اتحاد کے فروغ کی آواز بلند ہو، علما، مشائخ، دینی اسکالرز معاشرے میں برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا گھر وحدت کی علامت ہے جہاں سے سب رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ اوقاف نے بتایا کہ محکمۂ اوقاف و مذہبی امور کے پورے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا عبدالخبیر ا زاد چوہدری شجاعت حسین کے سربراہ نے کہا کہ ملک کو
پڑھیں:
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کو ملاقات کی اور دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے اشتراک بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وزارت سے جاری بیان کے مطابق احد خان چیمہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لاہور اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات میں سے ایک ہے، اس کا پاکستانی ادارے کے ساتھ اشتراک خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو اب ٹیکنالوجی اور دیگر جدید شعبوں میں ایک اور معیاری تعلیمی ادارے کی سہولت میسر آئے گی، کوشش ہوگی کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی جیسے دیگر بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کا رخ کریں تاکہ ہم تعلیمی میدان میں ترقی کی نئی راہیں کھول سکیں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کا انحصار جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی پر ہے ، انشاء اللہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ایک مزید مضبوط ادارہ بنایا جائے گا تاکہ ملک تعلیمی میدان میں نمایاں ترقی کرے۔وفد نے اس موقع پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مستقل تعاون پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔\932