حکومت بجلی کی قیمتوں میں جلدکمی کرے گی،وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔چین میں باؤ فورم کے موقع پر بلوم برگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا حکومت اس وقت ایسا میزانیہ پیش کر رہی ہے جو رئیل سٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو شامل کر کے ٹیکس دائرہ کار میں توسیع کرے گا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ماحولیات سے متعلق منصوبوں کیلئے رقم فراہم کرنے کی غرض سے بیس کروڑ سے پچیس کروڑ ڈالر تک کا اپنا پہلا چینی یوان متفرق بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی فنڈنگ کی بنیاد کو امریکی، یورپی اور اسلامی سکوک تک محدود رکھنے کے بجائے توسیع کرے۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ واشنگٹن میں عالمی بینک گروپ آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیر خزانہ نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر جلد عملدرآمد اور مخصوص شعبوں میں مکمل کیے جانے والے منصوبے جلد طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خزانہ نے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے ایک مؤثر نظام بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈوئچے بینک کے وفد سے بھی ملاقات کی، جس کی قیادت مریم وازانی، منیجنگ ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کر رہی تھیں۔ وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں واپسی میں دلچسپی کا اظہار کیا جس میں پانڈا بانڈز اور ESG بانڈز کے اجرا کی خواہش شامل ہے۔