لبنان اسرائیل سرحدی پٹی بلیو لائن پر کشیدگی باعث تشویش، یو این
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ نے لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر بلیو لائن کے آر پار کشیدگی کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے شہریوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادارے کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفیل) نے جنوبی لبنان سے اسرائیل کے سرحدی علاقے میں تین راکٹ برسائے جانے کی اطلاع دی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک یا زخمی بھی ہائے ہیں۔
اس کے جواب میں اسرائیل نے جنوبی لبنان اور دارالحکومت بیروت کے نواح میں فضائی حملے کیے ہیں۔ترجمان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوں۔
(جاری ہے)
امن برقرار رکھنے کی کوششیںانہوں نے بتایا ہے کہ لبنان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی رابطہ کار جینائن ہینز پالاشرٹ اور یونیفیل کے فورس کمانڈر میجر جنرل آرولڈو لازارو کشیدگی میں کمی لانے اور ایسے مزید واقعات کو روکنے کے لیے فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
لبنان کی حزب اللہ ملیشیا اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے بعد تقریباً 10 لاکھ لوگ جنوبی لبنان میں اپنے گھروں کو واپس آ چکے ہیں جبکہ 93 ہزار بدستور بے گھر ہیں۔ فریقین کے مابین کشیدگی میں اب تک مجموعی طور پر 4,000 لوگوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔
اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار جنگ سے متاثرہ آبادیوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں جن میں بے گھر لوگ اور ان کی میزبان آبادیاں بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے فریقین سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے بلیو لائن کے آر پار شہریوں اور شہری تنصیبات کو تحفظ دیں۔رابطہ کار نے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں بلیو لائن کے آر پار دوسری مرتبہ حملے تشویش کا باعث ہیں۔ لبنان میں دوبارہ بڑے پیمانے پر جنگ اطراف کے شہریوں کے لیے تباہ کن ہو گی اور اس سے ہر صورت بچنا ہو گا۔ اس مقصد کے لیے فریقین کو ہرممکن حد تک تحمل سے کام لینا چاہیے۔
رابطہ کار نے کہا ہے کہ اب جنگ بندی معاہدے کی شرائط اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 (2206) پر عملدرآمد کا وقت ہے جس میں تشدد کا سلسلہ ختم کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مزید کشیدگی سے بچنے اور اس قرارداد پر حقیقی طور سے عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ کام کرنے کا عزم رکھتا ہے۔بلیو لائن لبنان کے جنوب میں اسرائیل کے ساتھ عارضی سرحد کے متوازی علاقہ ہے جسے اقوام متحدہ نے 2000ء میں اسرائیلی فوج کی لبنانی علاقے سے واپسی کی تصدیق کے لیے قائم کیا تھا۔ ادارے نے اس جگہ اپنی امن فوج تعینات کر رکھی ہے جو اطراف سے سرحدی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرتی اور اس بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اطلاع دیتی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کی بلیو لائن کے لیے اور اس
پڑھیں:
تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاپاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارت کاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیر الجہتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعےحل کرنا چاہیے، دباؤ کے ذریعے شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکم دینا مناسب نہیں ہو گا۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہوئے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کثیر الجہتی اقدامات کے لیے اعتماد کی بحالی پر زور دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج دنیا جنگوں، عدم برابری، معاشی عدم استحکام اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کا سامنا کر رہی ہے، یہ بات امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔