مریم نواز کا عید پرزیادہ کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مقررہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز زائد کرایوں کی وصولی روکنے کے لیے مانیٹرنگ کریں۔
مریم نواز نے حکم دیا کہ تمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں ، پٹی کمشنرز زائدکرایوں کی وصولی روکنے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کریں ۔ انہوں نے تمام بس سٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت کی او تمام بس سٹینڈز پر صفائی ستھرائی کا حکم دیا ۔ وزیر اعلیٰ نے بس سٹینڈز کی انتظار گاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھے کی موجودگی یقینی بنانے ، عوام کو ریلیف دینے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ اوردیگر متعلقہ حکام کو فیلڈ میں چیکنگ ڈیوٹی کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
مریم نواز شریف نے کہا کہ عید کے موقع پر گھر کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہر بس سٹینڈز پر کرائے نامے نمایاں آویزاں کرکے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بس سٹینڈز مریم نواز
پڑھیں:
پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
اسد ملک : نواز شریف نے صحافیوں اور لیگی ورکرز سے ملاقات کی غیر رسمی گفتگو میں کہا پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔ اپنی صحت کے حوالے سے نواز شریف نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں غلط خبر پھیلائی گئی تھی
نواز شریف نے کہا وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں۔سب کو ملکر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ میری صحت بلکل ٹھیک ہے غلط خبر پھیلائی گئی۔شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔مریم نواز شریف نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں۔ لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔پی آئی اے بند کروانے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس