پاکستان ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری, نیوزی لینڈ نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جس کے  جواب میں پاکستان کی ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر فاسٹ بولر عاکف جاوید نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عرفان خان نے 3 وکٹیں لیں۔ نیپئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں پر344 رنز اسکور کیے۔ چیپمن نے 134 اور محمد عباس نے 52 رنز بنائے۔ 345 کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ بابراعظم نے 78 اور سلمان آغا نے 58 رنز بنائے۔ محمد رضوان 30 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔ تین میچوں کی سیریز کے آغاز پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، میچ کے شروع میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور 50 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ میزبان ٹیم کے ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تین وکٹوں کے نقصان کے بعد مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سنبھال لیا۔ مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیبیو کرنے والے محمدعباس نے 24 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، پاکستان کی طرف سے عرفان خان نے 3 ، حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان ڈیبیو کررہے ہیں۔  واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ نے میں پاکستان پاکستان کی

پڑھیں:

پہلگام سانحہ پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری

ایک بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان کی امن و سلامتی،حفاظت و دفاع کیلئے پوری قوم سیاسی و مذہبی قوتیں بلاامتیاز رنگ و مسلک بھارتی جارحیت کے خلاف متحد و بیدار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ اور دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر اور پورے ہندوستان میں مسلمان و سکھ اقلیتوں پر انسانیت سوز وحشیانہ مظالم کو چھپانے اور جذبہ حریت کو دبانے کیلئے ہمیشہ عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام سازشیں کرتی رہی ہے، پہلگام دہشت گردی کی پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے۔ ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان کی امن و سلامتی،حفاظت و دفاع کیلئے پوری قوم سیاسی و مذہبی قوتیں بلاامتیاز رنگ و مسلک بھارتی جارحیت کے خلاف متحد و بیدار ہیں، عالمی ادارے سندھ طاس معاہدہ کی واضح یکطرفہ شیطانی خلاف ورزی کے خلاف ایکشن لیں تاکہ خطے میں امن کی فضاء برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی
  • پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری
  • پہلگام سانحہ پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری
  • دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
  • پہلگام میں بدترین دہشتگردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، جماعت اسلامی ہند
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
  • ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے شکست دیدی
  • ایتھوپیا میں فاقہ کشی بدترین مرحلے میں داخل، عالمی ادارے بے بس
  • ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ