لاہور: گھر میں اسلحہ کے زور پر 3 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ڈیفنس بی میں واقع گھر میں اسلحہ کے زور پر تین کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈیفنس بی پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرلیا، ڈیفنس بی کے علاقے میں گھر میں ہونے والی تین کروڑ کی بڑی واردات 5 روز قبل ہوئی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق تین ڈاکو اسلحہ کے ذور پر ثناءسکندر نامی خاتون کے گھر داخل ہوئے، ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر گھر سے طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ہیرے کی انگوٹھی، غیر ملکی، کرنسی اور دیگر سامان لوٹا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی کینٹ ڈویژن کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے ملزمان کو ٹریس کیا،
ملزمان کو سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزمان کو اسلحہ کے ڈیفنس بی
پڑھیں:
لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری
—فائل فوٹوضلع کچہری لاہور نے رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق ایف آئی اے کے تفتیشی نے ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ایف آئی اے کے وکیل کے مطابق ملزموں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تفتیش شروع کی، وکیل کا اعتراض آیا ایف آئی آر میں 90 لاکھ کا ذکر ہے، ریکوری 4 کروڑ سے زائد کیسے ہوئی، ملزمان عام نہیں، اس لیے ان سے تفتیش کا طریقے کار بھی عام نہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق یہ وائٹ کالر کرائم ہے ملزم سب طریقے کار جانتے ہیں، ملزموں کی پہلے انکوائری ہوئی جس سے پتہ چلا یہ رشوت وصول کرتے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کہا کہ گزشتہ 3 دن کے جسمانی ریمانڈ میں بھاری رقم ریکور ہونا اہم پیش رفت ہے، اس اسٹیج پر ملزموں کو مقدمے سے ڈسچارج نہیں کر سکتے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے 3 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا۔ 3 نومبر کو ملزمان کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔