لاہور کی مساجد میں عیدالفطر کی نمازوں کے اوقات کار جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی مساجد میں عیدالفطر کی نمازوں کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔
جامع مسجد ملک ایاز میں نمازعید صبح4:45منٹ پراداکی جائےگی، مولانا مصطفی رضا نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔ اس کے علاوہ جامع مکی مسجد انار کلی میں نماز عید صبح 6:15 منٹ پرادا کی جائےگی، مولانا عبدالجبارنمازعیدکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسلم مسجد لوہاری لاہور میں نماز عیدصبح ساڑھے 6 بجے ادا کی جائے گی، مولانا ذوالقرنین نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد تکیہ بلاقی شاہؒ میں نمازعیدصبح ساڑھے6بجےاداکی جائےگی، مولانا مصباح الرحمان نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد تکیہ سائیں سردار وارث روڈ گراؤنڈمیں نمازعیدصبح6:45پراداہوگی, مولانا محمد رمضان نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد کھنگراں والی مزنگ اڈامیں نمازعیدصبح6:45پراداکی جائےگی, قاری حفیظ الرحمان نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد اللہ جیوایا میں نمازعیدصبح6:45پراداکی جائےگی، مولانا عزیز ربانی نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد سیدنا بلال،نواب کالونی،مصری شاہ میں نمازعیدصبح6:45پراداہوگی، مفتی ندیم قمر نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد موج دریا بخاری،انار کلی میٹرو سٹیشن میں نمازعیدصبح7بجےاداہوگی, قاری غلام قادر چشتی نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد تکیہ سخی عبدالوہاب لٹن روڈ میں نمازعیدصبح7بجےاداکی جائےگی, قاری مختار احمد چشتی نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد وزیر خان میں نمازعید صبح7بجےاداکی جائےگی، مولانا عبدالشکور نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع نیوی مسجد بھاٹی گیٹ میں نمازعید صبح7بجےاداکی جائےگی، مولانا محمد دلاور نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
مامع مسجد کوٹ کمبوہ میں نمازعیدصبح7بجےاداکی جائے گی، مولانا حسن علی نمازعیدالفطر کی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد نوارانی صدر کینٹ لاہور میں نمازعید صبح7بجےاداکی جائےگی، مولانا شکیل احمد نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد الفاروق لال کرتی کینٹ میں نمازعیدصبح7بجےاداکی جائےگی، مولانا محمد عبداللہ نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد حنیفہ صفدر سٹریٹ مصطفی آباد میں نمازعیدصبح7بجےاداکی جائیگی، مولاناغلام مرتضی نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد والٹن ٹریننگ سکول میں نمازعیدصبح7بجےاداکی جائےگی، مولانا حافظ اللہ رکھا نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد دربار درس بڑے میاں ؒ میں نمازعیدصبح7بجےاداکی جائے گی, قاری امجد علی نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد دربار حضرت شاہ کمالؒ میں نمازعیدصبح7بجےاداکی جائےگی, قاری محمد اکرم نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد مدینہ ٹاؤن شپ میں نمازعیدصبح7بجےاداکی جائےگی, مولانا سید افتخار شاہ نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد گلاب شاہ جوہر ٹاؤن میں نمازعیدصبح7بجےاداکی جائےگی, قاری بدرزمان قادری نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد تکیہ لہری شاہ،اچھرہ میں نمازعیدصبح7بجےاداکی جائےگی, مولانا عبدالقدیرنمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد حنیفہ غوثیہ،مین بازار کاچھوپورہ میں نمازعیدصبح7بجےاداہوگی، مولانا محمد مختار سیالوی نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد آسٹریلیا،میکلوڈ روڈ،ریلوے سٹیشن میں نمازعیدصبح7بجےاداہوگی، مولانا امتیاز احمد نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجدتاجےشاہ میں نمازعید صبح 7:15منٹ پراداکی جائے گی، مولانا سلیم رضا نوری نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد نور موری گیٹ میں نمازعیدصبح7:15پراداکی جائےگی، مولانا احمد فریدی نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔
جامع لال مسجد شاہ عالمی میں نمازعیدصبح7:15منٹ پراداکی جائےگی، مولانا محمد ریاض نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد مومن پورہ میں نمازعیدصبح7:15منٹ پراداکی جائےگی، مولانا ما جد علی نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد چلہ گاہ ٹبہ بابا فرید ؒ میں نمازعید صبح7:15منٹ پراداکی جائےگی، مولانا قاری عبدالرؤف نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔
جامع لال مسجد ماہنی روڈ پرنمازعیدصبح7:15منٹ پراداکی جائےگی، مولانا آصف اکبر نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد شاہ محمد غوثؒ میں نمازعیدصبح7:15منٹ پراداکی جائےگی، قاری نصیر احمد نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد حنیفہ فاروقیہ آخری بس سٹاپ اسلام پورہ میں نمازعیدکی ادائیگی7:15پرہوگی, مفتی محمد کاشف جمیل قادری نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد پیر عنایت شاہ قادری میں نمازعیدصبح7:15پراداکی جائیگی, مولانا محمد حسین آزادنمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد شمس،دربار پیر سید ہادی رہنما،لارنس روڈ میں نمازعیدصبح7:15پراداہوگی، مولانا ظفر اقبال نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد دربار حضرت موسی زنجانی،اکرم روڈ،پاک نگرمیں نمازعیدصبح7:15پراداہوگی، مولانا رب نواز چشتی نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجدحنیفہ مسلم گنج، کا چھوپورہ میں نمازعیدصبح7:15پراداکی جائےگی، مولانا محمد ادریس شاہ نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجددربارحضرت داتاگنج بخشؒ میں نمازعیدصبح ساڑھے7بجے اداکی جائے گی، مفتی رمضان سیالوی نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجددربارحضرت پیر مکی ؒ لاہورمیں نمازعیدصبح ساڑھے7بجےاداکی جائیگی، قاری غلام مہر علی نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد شاہ ابو المعالیؒ میں نمازعیدکی ادائیگی صبح ساڑھے7بجےاداکی جائےگی، مولانا فدا حسین نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد برکت بی بی میں نمازعیدکی ادائیگی صبح ساڑھے7بجےہوگی، مولانا قاری نصیر احمد نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد حمام والی سوتر منڈی میں نمازعید صبح ساڑھے7بجےاداکی جائیگی، مولانا قاری غلام عباس نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد دربار حضرت میاں میرؒمیں نمازعیدصبح ساڑھے7بجےاداکی جائےگی، مفتی محمد اقبال کھرل نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد دربار مادھو لعل حسینؒ میں نمازعیدصبح ساڑھے7بجےاداکی جائیگی، مولانا مختار احمد چشتی نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد دربار ایشاں صاحب میں نمازعیدصبح ساڑھے7بجےاداکی جائیگی، مولانا غلام عباس نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد نیلا گنبد،انار کلی میں نمازعیدصبح ساڑھے7بجےاداکی جائےگی, مفتی محمد اسحاق ساقی نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد عالی سمن آباد موڑ میں نمازعیدصبح ساڑھے7بجےاداکی جائیگی, مفتی محمد احمدنمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد مدینہ،انار کلی میں نمازعیدصبح ساڑھے7بجےاداکی جائےگی, مولانا زبیر الحسن نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد تاجدار انبیا،لیاقت چوک،سبزہ زارمیں نمازعیدصبح ساڑھے7بجےاداہوگی, مولانا قاضی تجوید الدین نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
جامع مسجد چوہڑ شاہ بندگیؒ،میکلوڈ روڈ میں نمازعیدصبح ساڑھے7بجےاداکی جائےگی, مفتی محمد شفیق اعوان نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد بیڈن روڈمیں نمازعیدصبح ساڑھے7بجےاداکی جائےگی، مولانا نور محمدنمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد حنیفہ،دربار پیر حاکم شاہ،کوپر روڈمیں نمازعیدصبح ساڑھے7بجےاداہوگی، مولانا محمد ذاکرالحسن حیدری نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد دربار حضرت شاہ میراں حسین زنجانی،چاہ میراں میں نمازعید7:45پراداہوگی، مولانا جاوید اقبال قادری نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد پانی والا تالاب میں نمازعید صبح7:45پراداکی جائےگی، مولانا صابر حسین نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے۔
جامع مسجد دربار شاہ جمالؒ میں نمازعیدصبح8بجےاداکی جائےگی, مولانا محمد اختر نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے.
عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور عیدالفطر کی نماز صبح ساڑھے 8 بجے ادا کی جائے گی، مولانا عبدالخبیر آزادنمازعیدکی امامت کرائیں گے۔
مزیدپڑھیں:جان کا خوف،شوہر نےاپنی بیوی کی شادی اس کےبوائےفرینڈ سےکروادی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نمازعیدکی امامت کرائیں گے کی امامت کرائیں گے جامع مسجد حنیفہ مولانا محمد کی جائے گی کی جائےگی مفتی محمد انار کلی
پڑھیں:
پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم
پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے شہر میں سڑکیں بنی ہوئی نہیں ہیں لیکن شہریوں کو ہزاروں کے ای چالان آ رہے ہیں، ہم لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے شہر کو آزادی دلائیں گے۔ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں جماعت اسلامی کے منتخب اراکین اپنی بساط سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور کریں گے، ایک مرتبہ پھر 9 ٹاونز میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا مرتضی وہاب کے کام بھی ان کو دیکھنے پڑتے ہیں، ایس تھری منصوبہ کہاں چلا گیا، شہر میں ٹرانسپورٹ ہے نہیں، سڑکیں بنی نہیں ہیں اور ای چالان ہزاروں میں آرہا ہے، کراچی سرکلر ریلوے نہیں بن رہا ہے، ریڈ لائن نے یونیورسٹی روڈ کا برا حال کر رکھا ہے، اورنج لائن میں بھی پورے اورنگی کو کور نہیں کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں قبضے کی سیاست جاری ہے، گاوں اور دیہات پر قبضے کے بعد شہروں پر قبضہ کر لیا گیا ہے، لاہور میں جو چالان 200 روپے کا ہے سندھ میں 5 ہزار روپے کا ہے، یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کیے جارہے ہیں، ہم لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے کراچی شہر کو آزادی دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی سیٹوں میں من پسند حلقہ بندیوں کی وجہ اضافہ ہوا، پیپلز پارٹی نے دھاندلی کرکے اپنا میئر بنایا، بلدیاتی انتخابات جیت کر لوگ کہتے تھے اختیارات ملیں گے نہیں تو کام کیسے کریں گے، ابھی تک پیپلزپارٹی نے ٹاون کو اختیارات منتقل نہیں کیے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کچرا اٹھانے کے اختیارات بھی سندھ حکومت کے پاس ہے، گھر سے جو کچرا اٹھایا جاتا ہے اس کے پیسے لوگ خود ادا کرتے ہیں، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے پاس گھر سے کچرا اٹھا کر لینڈ فیلڈ سائٹ تک پہنچانے کا پورا میکنزم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاونز کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے، سٹی وارڈنز کو استعمال کرکے کام میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، جماعت اسلامی اپنے ٹاون میں اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہی ہے، جماعت اسلامی کے تحت تعمیر و ترقی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، نارتھ ناظم آباد میں کچھ بلاک کے لوگ شکایت کر رہے ہیں، ٹان چیئرمین وہاں پر بھی کام کریں، شہر کی اونر شپ لیں۔
ان کا کہنا تھا 12 سے 15 سال سے کراچی کے بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، 15 سالوں میں پیپلز پارٹی نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، سیوریج کا نظام بھی ٹان کو دیکھنا پڑ رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر لیا ہے، کراچی کے نوجوانوں کو روزگار سے دور کر دیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا تعلیم خیرات نہیں یہ ہمارے بچوں کا حق ہے، جنریشن زی دنیا میں انقلاب لا رہی ہے، اسی جنریشن زی کو مایوس کیا جا رہا ہے، جنریشن زی اگر مایوس ہوگئی تو پھر غلط راہ پر لگے گی، جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام کے ذریعے جنریشن زی کو باصلاحیت بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا حکومت سے کہنا چاہتا ہوں ہمیں کام کرنے دو، قبضہ کی سیاست اور کرپشن بند کرو، جماعت اسلامی تیاری کر رہی ہے اگر لوگ ہمارے ساتھ نکلے تو آپ کو جانا ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات پاکستان سے اب تک 8لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم