فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کو ہوا دینے سے باز رہے ، چینی فوج
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
بیجنگ:جنوبی فوجی کمانڈ کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تھیان جون لی نے کہا ہےکہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے جنوبی فوجی کمانڈ نے بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں معمول کے مطابق گشت کیا۔
ہفتہ کے روز ان کا کہنا تھا کہ فلپائن بار بار بیرونی ممالک کو شامل کرتے ہوئے نام نہاد “مشترکہ گشت” کا اہتمام کرتا ہے، بحیرہ جنوبی چین میں غیر قانونی دعووں کو پھیلانے کی کوشش کرتا ہے، عدم استحکام پیدا کرتا ہے اور جان بوجھ کر علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فلپائن کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کو ہوا دینے اور کشیدگی بڑھانے سے باز آئے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں کو شامل کرنا یقینی طور پر بیکار ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فوجی کمانڈ کی افواج مسلسل ہائی الرٹ ہیں ۔اس ہائی الرٹ کو برقرار رکھا جائے گا اور ملکی اقتدار اعلی اور سلامتی کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین کے خطے میں امن و استحکام کا بھرپور دفاع کیا جائے گا ۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بحیرہ جنوبی چین
پڑھیں:
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی
کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3387 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونا 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہا۔
اسی طرح مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے پر برقرار رہی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 23 روپے کے اضافے سے 4035 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔