Express News:
2025-05-29@07:11:12 GMT

اسلام آباد؛ چینی خاتون کی پراسرار موت

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

اسلام آ باد:

وفاقی دارالحکومت میں چینی خاتون کی پراسرار موت ہوگئی تاہم پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ 42 سالہ چینی خاتون کی موت ایف8 میں ان کی رہائش گاہ میں ہوئی اور  خاتون کے ساتھیوں نے پولیس کو ان کی موت سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں نے پولیس نے چینی خاتون کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھیوں نے بتایا کہ ان کی طبیعت صبح خراب ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ اپنے کمرے میں سو گئی تھیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ چینی خاتون کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چینی خاتون کی

پڑھیں:

آزاد کشمیر، راولا کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک،

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے اور ایک اہلکار لاپتہ ہے۔ پولیس نے زرنوش نسیم سمیت دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے گاؤں حسین کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے گاؤں حسین کوٹ کے علاقے میں پولیس نے دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے اور ایک اہلکار لاپتہ ہے جبکہ مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کی لاشیں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دی گئی ہیں جہاں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری سی ایم ایچ کے اطراف میں تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے زرنوش نسیم سمیت دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • راولا کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک
  • آزاد کشمیر، راولا کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک،
  • قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کے ساتھ افسوس ناک واقعہ
  • خیرپور: مضرِ صحت دودھ پینے سے خاتون اور 3 بچے دم توڑ گئے
  • اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق
  • فیض آباد کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا اہلکار جاں بحق
  • جنوبی افریقہ سے غیرقانونی طور پر بندروں کی منتقلی، تحویل کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
  • اسلام آباد سے منشیات کی دبئی میں اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتار
  • بزرگ چینی خاتون کو بینک نے بیمار ہونے کے باوجود زبردستی بلالیا، گیٹ پر ہی جان نکل گئی
  • اسلام آباد میں 95 فیصد بند یو ٹرنز اور چوراہے کھول دیے گئے