کراچی: گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، دو سالہ بچی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈاکس میں مائی کلاچی روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق اور دو سالہ بچی زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار نامعلوم کار کی ٹکر سے 40 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ دو سالہ بچی زخمی ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق شناخت کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کیچ، گاڑی پر دھماکہ، فوجی افسر سمیت 5 اہلکار جانبحق
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیچ میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جس میں کیپٹن سمیت پانچ فوجی جانبحق ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دشت اور مند کے درمیانی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔ جن میں فوجی افسر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔