پنجاب پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کا سکیورٹی پلان تیار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔ آئی جی نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر بھی مساجد، مارکیٹوں، حساس و تفریحی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید اور چاند رات کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی عمر فاروق سلامت، ایس پیز کیپٹن (ر) قاضی علی رضا، عبدالحنان، آفتاب پھلرواں و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، سینئر پولیس افسران بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔ آئی جی نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر بھی مساجد، مارکیٹوں، حساس و تفریحی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جلد فعال کر دیا جائے گا، اس کیلئے 5.
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس کیلئے 2000 سیٹوں کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ شہدا پیکج کی اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے، سی سی ڈی، رائٹ مینجمنٹ پولیس، پیرا کی تشکیل سے پنجاب پولیس میں 04 سے 05 ہزار مزید پروموشنز ہوں گی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ قانون سازی مکمل ہو چکی ہے، سی سی ڈی کے مختلف عہدوں پر جلد ٹرانسفر پوسٹنگز ہوں گی، سی سی ڈی انفراسٹرکچر، ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی پی اوز سنگین جرائم کے اشتہاری مجرمان، شوٹرز، گینگز، اغوا کاروں، منشیات فروشوں، موٹر سائیکلز و کار چوروں کے اہداف فوری طور پر سی سی ڈی کو دیں، متحرک کریمنلز کا سنٹرلائزڈ ڈیٹا مرتب کرکے فالو اپ میکانزم تشکیل دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چاند رات سی سی ڈی پی اوز
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔