پی ایس ایل کا نمائشی میچ ہوگا یا نہیں؛ صوبائی وزیر بھی میدان میں کود پڑے
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر کھیل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی میچ سے متعلق نئی اَپ ڈیٹ فراہم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں کا کہنا ہے کہ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 8 اپریل کو ہونے والا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نمائشی میچ منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا درمیان میچ کی تاریخ کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پشاور: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے متعلق بڑی خبر!
صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نمائشی میچ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا۔
قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی کے نمائندوں نے کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں سہولیات کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا نمائشی میچ خطرے میں! مگر کیوں؟
پی سی بی ذرائع نے اسٹیڈیم میں سہولیات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے میچ کے انعقاد کو منسوخ کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نمائشی میچ پی ایس ایل
پڑھیں:
صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا لا ہور چیمبر کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (کامرس ڈیسک ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایوان صنعت و تجارت لاہور کا دورہ کیا جہاں صنعتکاروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انڈسٹری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔ صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے انڈسٹری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے صنعتی مراکز میں برسوں سے جاری پراپرٹی کاروبار بند کروادیا اب یہاں صرف انڈسٹری لگ رہی ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پالیسی کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی یونٹس نہ لگانے والوں کے 90 فیصد پلاٹ کینسل کر دئیے گئے ہیں جبکہ پالیسی کے مطابق صنعتی یونٹس نہ لگانے والے باقی لوگوں کے پلاٹ بھی کینسل ہوں گے۔کسی کو بھی پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔ صوبائی وزیر نے لاہور چیمبر میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے سیکرٹری انڈسٹری کو لاہور چیمبر میں بی ایف سی کے قیام کے لئے ورکنگ شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار وی وو موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہونے جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی یونٹس لگانے کیلئے پلاٹوں کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے اب پلاٹس 30 سال کی لیز پر بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔