پنجاب: عید الفطر کے دوران عارضی مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق عارضی نصب ہونے والے مکینکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: دوران عید کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے مکمل عملدرآمد کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ عید کے دوران تفریحی پارکوں میں بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہری کھیل کے میدانوں، گیمنگ زونز اور مکینیکل جھولوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان مقامات کا رخ کریں گے۔
یاد رہے کہ اس دوران تفریحی پارکس، تھیم پارکس، پلے ایریاز میں مستقل بنیادوں پر لگائے گئے مکینکل جھولوں کی مشروط اجازت ہو گی۔
مزید پڑھیے: پنجاب: زیادہ کرایوں کی وصولی پر کارروائی، مسافروں کو رقم واپس
مستقل بنیادوں پر لگائے گئے جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مستقل نصب جھولوں کے حفاظتی معائنے اور تمام ریگولیٹری معیارات پر عملدرآمد بارے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تصدیقی سرٹیفیکیٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب میں عید الفطر کے لیے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ کنٹرول روم 24 گھنٹے پنجاب بھر سے رپورٹس مرتب کرے گا اور امن و امان کے قیام اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ سینیئر افسران کی قیادت میں عید کی چھٹیوں میں کام جاری رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پنجاب جھولوں پر پابندی پنجاب جھولے عیدالفطر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب جھولے عیدالفطر محکمہ داخلہ پنجاب کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا۔
بیان کے مطابق ڈپریشن کمزور ہوکر ویل مارکڈ ایریا میں تبدیل ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران دباومشرق، شمال مشرق کی طرف بڑھا۔
اگلے مذید 24 گھنٹوں کے دوران مشرق ،شمال مشرق کی طرف بڑھنے کے بعد ہوا کے کم دباؤ میں بدل جائے گا۔
سمندری سرگرمی کے حوالے یہ حتمی بلیٹن ہے، ویل مارکڈ ایریا دباو اور کم دباو کا درمیانی درجہ ہے۔