UrduPoint:
2025-07-26@10:47:21 GMT

ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان، عید الفطر کل ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان، عید الفطر کل ہوگی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان، عید الفطر کل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد چاند نظر آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا گیا،اس حوالے سے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، جہاں چاند دیکھنے کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کوہسار بلاک کی چھت پر جدید آپٹیکل ٹیلی سکوپ نصب کی گئی جو سپارکو حکام کی جانب سے فراہم کی گئی۔

سعودی عرب اور کئی خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید الفطر پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، سعودی عرب میں عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ اور مسجد اقصیٰ میں منعقد ہوئے، مسجد الحرام میں نماز عید کی امامت الشیخ عبدالرحمن السدیس نے کی جب کہ مسجد نبوی ﷺ میں نمازعید شیخ عبداللہ کی امامت ادا کی گئی جہاں لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی، عیدالفطر کے خطبے کے بعد عالم اسلام کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، اسی طرح فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مسجد الاقصیٰ میں عید کی نماز ادا کی، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین سمیت زیادہ تر خلیجی ممالک میں آج عید ہے، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور ترکیہ میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں داؤدی بوہرہ برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا، سالمیت، امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، بوہرہ برادری کا عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے علاقہ صدر کی طاہری مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں بوہرہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز عید ادا کی، علاوہ ازیں پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں داؤدی بوہرہ جماعت کے افراد نے نماز عید ادا کی اور اس موقع پر ملک میں امن و استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ایران، عمان، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عیدالفطر منانے کا اعلان کیا گیا ہے، یونان سمیت یورپ بھر میں بھی کل عید الفطر منائی جائے گی، یونان میں سرکاری طور پر اعلان کر دیا گیا، آسٹریا کی اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی کل عید منانے کا اعلان کیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چاند نظر آنے عید الفطر کا اعلان کے لیے ادا کی

پڑھیں:

نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا اور مہر واجد نے شرکت کی۔

خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فیصل ایوب کھوکھر، چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری راسخ الہٰی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • انتظامیہ کو نظر بندیوں، پابندیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، میر واعظ
  • صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر 27 جولائی کو ہوگی
  • چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی
  • چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی
  • صفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
  • ملک بھر میں ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا
  • بار بار کی پابندیاں تاریخی حقائق نہیں بدل سکتیں ہیں، میرواعظ کشمیر
  • سانحہ چلاس: جاں بحق 3 سالہ عبدالہادی کی لودھراں میں نمازِ جنازہ ادا، والدہ کے پہلو میں تدفین
  • سابق گورنر پنجاب میاں  اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی سٹیڈیم میں ادا  
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت