ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے ہمیں متحد ہونا ہو گا، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
وزیراعظم کا پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں۔ اور ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہو گا۔ ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ متحد ہو کر وطن عزیز کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے اور معیشت، معاشرت اور قومی یکجہتی کو مستحکم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور ہمیں متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہمیں متحد ہو کی مبارکباد پوری قوم کو شہباز شریف نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔