صحافیوں کو اسرائیل کا خفیہ دورہ کرانا فلسطین کاز کے خلاف ہے، فلسطین فاؤنڈیشن
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
تین تلوار کلفٹن کراچی پر احتجاج سے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ حکومت اور صحافتی تنظیمیں اسرائیل دورہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو خطے میں ناجائز ریاست کا واضح پیغام دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن نے غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار میں احتجاج کیا اور کہا کہ صحافیوں کو اسرائیل کا خفیہ دورہ کرانا فلسطین کاز کے خلاف ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن نے کلفٹن تین تلوار پر احتجاج کیا جہاں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔ سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ احتجاج غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں کیا جا رہا ہے، اہلیان فلسطین عید کے روز بھی حالت جنگ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، احتجاج کا مقصد اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یک جہتی ہے، ہماری خوشی و غم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔
ڈاکٹر صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ ملک میں اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ملک خداداد پاکستان میں فلسطینی کاز کے خلاف سازش ہو رہی ہے، چند صحافیوں کو اسرائیل کے خفیہ دورے کرانا فلسطین کاز کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور صحافتی تنظیمیں اسرائیل دورہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو خطے میں ناجائز ریاست کا واضح پیغام دیا ہے۔ رہنما فلسطین فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا واضح مؤقف رہا، آج عید کے دن اپنی خوشیوں میں اپنے فلسطینی بھائیوں کو یاد رکھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطین فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ کاز کے خلاف
پڑھیں:
حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کو واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید
غزہ:حماس نے اسرائیل کی بم باری سے ہلاک ہونے والے مزید 3 قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کی جانب سے واپس کی گئی مزید 3 قیدیوں کی لاشیں ہلال احمر کے ذریعے وصول کی گئی ہیں، جن کی شناخت بعد میں کی جائے گی۔
اس سے قبل حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک مختصر بیان میں کہا تھا کہ وہ دوران قید ہلاک ہونے والے مزید 3 اسرائیلیوں کی لاشیں واپس کردیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ غزہ پٹی کے جنوب میں ایک سرنگ کے راستے میں تلاش کے دوران دوپہر کو یہ تین لاشیں ملی ہیں اور یہ لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔
اسرائیل نے حماس پر الزام عائد کیا کہ لاشوں کی واپسی میں تاخیر کی جا رہی ہے جبکہ حماس نے واضح کردیا کہ انتہائی مشکل حالات میں کام کیا جا رہا ہے اور لاشوں کی جلد حوالگی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی بم باری کا سلسلہ تھم نہیں سکا جہاں اتوار کو حملے کے نتیجے میں شمالی غزہ میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
الاہلی اسپتال کے مطابق غزہ سٹی کے مضافات شجاعیہ کی سبزی منڈی کے قریب ہونے والی بم باری سے ایک فلسطینی شہید ہوا۔