حماس نے ہتھیار ڈالنے کی اسرائیلی پیشکش ٹھکرادی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
کراچی ، مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک،) حماس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کےعوض غزہ سے انخلا کی پیشکش ٹھکرادی ہے ۔
حماس رہنما باسم نعیم کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کا انتظام کار چھوڑنے پر رضا مندہیں تاہم ہتھیار ہماری سرخ لکیر ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی قیادت کو غزہ کی پٹی سے نکلنے کی اجازت دینے کو تیار ہے، اس شرط کے ساتھ کہ حماس اپنے ہتھیار ڈال دے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ حماس پر فوجی دباؤ کارگر رہا اور قیدیوں کے حوالے سے مذاکرات جنگ کے سائے میں ہو رہے ہیں، اور یہ مؤثر بھی ہیں۔
اپنی حکومت کے ارکان سے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات نہیں کر رہے ہیں، یہ درست نہیں۔ ہم جنگ کے سائے میں مذاکرات کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ مؤثر ہیں، دوسرا دعویٰ ہے کہ ہم حتمی مرحلے کے لیے بات چیت کو تیار نہیں، یہ بھی درست نہیں ہے، ہم تیار ہیں۔
حماس کو ہتھیار ڈالنا ہوں گے جس کے بعد اس کی قیادت کو غزہ کی پٹی سے باہر جانے کی اجازت ہو گی۔ ہم غزہ کی پٹی میں عمومی سیکورٹی سنبھالیں گے اور پھر “رضاکارانہ ہجرت” کے حوالے سے ٹرمپ کے منصوبے کو فعال کرینگے۔ ہمارا یہ پلان ہے جس کو ہم چھپاتے نہیں ہیں، ہم کسی بھی وقت اس کو زیر بحث لانے کیلئے تیار ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جنت مرزا کو کس بھارتی ہیرو کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا
مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ایک ایسا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے سب بے تاب ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے کامیاب ترین ہیرو کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔
جنت مزرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اس پیشکش کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کارتک آیان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
جنت مرزا نے مزید بتایا کہ صرف والدین کی اجازت کی بات نہ تھی، میرا دل بھی بھارت جاکر کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فلموں کے بجائے سوشل میڈیا کو پہلی ترجیح پر رکھتی ہے۔ مجھے ٹک ٹاک ہی بہتر لگتا ہے۔
جنت مرزا نے کہا کہ ویسے بھی آج کل کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر موبائل فون اسکرول کرنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں فلمیں کرنا فائدہ مند نہیں لگتا۔
یاد رہے کہ جنت مرزا کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے، جنہوں نے فلم "تیرے باجرے دی راکھی" سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، مگر زیادہ کامیابی نہ ملنے کے بعد دوبارہ سوشل میڈیا کی دنیا میں سرگرم ہیں۔