Daily Pakistan:
2025-04-25@09:36:26 GMT

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ایل پی جی 54  پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔اوگرا کی طرف سے فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 248 روپے37 پیسے مقررکرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

 11.

8کلوگرام کا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 روپے 40 پیسے مہنگا کردیاگیا ہے۔ ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2930 روپے 71 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

شریف خاندان نے جاتی امرا میں عید کا دن کیسے منا یا؟

 ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم اپریل سے ہوگا۔

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایل پی جی

پڑھیں:

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک: نیپرا نے چار سرکاری پاور پلانٹس کی جانب سے ٹیرف میں کمی کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ، منظوری کی صورت میں عوام کو بجلی 1 روپے 9 پیسے فی یونٹ سستی فراہم کی جا سکے گی۔

درخواستیں حویلی بہادر شاہ، بلوکی، نندی پور اور گدو 747 میگاواٹ پاور پلانٹس کی جانب سے جمع کرائی گئی تھیں۔ نیپرا اتھارٹی اب ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق حویلی بہادر شاہ سے 27 پیسے فی یونٹ، بلوکی سے 26 پیسے فی یونٹ، نندی پور سے 32 پیسے فی یونٹ، گدو سے 24 پیسے فی یونٹ سستی بجلی حاصل ہو گی۔
نیپرا حکام نے دورانِ سماعت گدو پاور پلانٹ کی انشورنس نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ 2014ء سے چل رہا ہے لیکن اب تک انشورنس کا تعین نہیں کیا گیا۔

ملیریا سے بچاؤ کی آگاہی کا آج عالمی دن

حکام کا کہنا ہے کہ ان نظرثانی شدہ معاہدوں سے پاور پلانٹس کی باقی مدت تک 1500 ارب روپے کی بچت ممکن ہو سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کیلئے 3نام فائنل، سمری وزیراعظم آفس کو ارسال
  • بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • طلباء کے لیےرجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج بھی ہوش ربا اضافہ، نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ