پی ایس ایل سیزن 10 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
یچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ میلا سجنے کو تیار ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے اینتھم کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا۔آفیشل ترانے میں معروف گلوکار علی ظفر پھر سے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، ان کے ساتھ ابرارالحق سمیت ابھرتی ہوئی گلوکارہ نتاشہ بیگ اور نوجوان ریپر طلحہ انجم بھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔پی سی بی جلد پی ایس ایل 10 کا آفیشل سانگ ریلیز کرے گا، پی ایس ایل 10 کے سیزن کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan Super League (@thepsl)
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس؛سہ ملکی کرکٹ سیریز اور باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات کی سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے کا حکم
سٹی 42:محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 41 واں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کی
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندگان نے بریفنگ دی ۔اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کابینہ کمیٹی نے 11 نومبر سے شروع ہونیوالی پاکستان سری لنکا سیریزکیلئےانتظامات کی ہدایت کی گئی ۔کابینہ کمیٹی نے پاکستان، سری لنکا، زمبابوے سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ۔
کابینہ کمیٹی نے اٹک،ڈی جی خان میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی ،کابینہ کمیٹی نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ، سود مند بنانے پر زور دیا۔
صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاسہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔بابا گورونانک دیو جی کی جنم دن تقریبات کیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری محکمہ اوقاف سید طاہر رضا ،ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری سلطان بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
اجلاس میں ڈی جی پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد، سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی سے ڈی آئی جیز، محکمہ داخلہ سے متعلقہ ایڈیشنل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی
سی او او پاکستان کرکٹ بورڈ سمیر احمد سیدنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،پنجاب کے کمشنرز، آر پی اوز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز