Daily Mumtaz:
2025-07-26@06:01:30 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کا سعید اللہ نیازی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
لاہور: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے سعید اللہ نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے بھائیوں، حفیظ اللہ نیازی اور انعام اللہ نیازی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے تعزیت کی اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیرِاعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سعید اللہ نیازی مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں حکومت اور پوری قوم سعید اللہ نیازی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جہانزیب کھچی نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔