ہماری پارٹی بھی وقف ترمیمی بل کی حمایت کریگی، پریم کمار جین
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ٹی ڈی پی کے لیڈر پریم کمار جین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے وقف ترمیمی بل پر پورے ملک کے مسلمانوں کی بھی نظریں مرکوز ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل کے پارلیمنٹ میں پیش ہونے سے پہلے بھارت میں سیاست گرما گئی ہے۔ چندرا بابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے وقف ترمیمی بل کی حمایت کرنے کی بات کہی ہے۔ ٹی ڈی پی نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو مسلمانوں کے حق میں ہیں۔ ٹی ڈی پی کے لیڈر پریم کمار جین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے وقف ترمیمی بل پر پورے ملک کے مسلمانوں کی نظریں مرکوز ہیں۔ ٹی ڈی پی کے لیڈر پریم کمار جین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے وقف ترمیمی بل پر پورے ملک کے مسلمانوں کی بھی نظریں مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 9 لاکھ ایکڑ وقف بورڈ کی زمین پر بہت سے لوگوں نے غیرقانونی طریقے سے قبضہ کر رکھا ہے، ہماری پارٹی وقف ترمیمی بل کی حمایت کرے گی۔
آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے حال ہی میں کہا کہ ٹی ڈی پی حکومت نے ہمیشہ وقف جائیداد کا تحفظ کیا ہے اور آگے بھی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب سرکاری حکم جاری کیا گیا تھا تو غیرضروری تنازعہ کھڑا ہوا، اس لئے جب عدالتوں سے رجوع کیا گیا تو ایک وقت آیا کہ وقف بورڈ نے کام کرنا بند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد ہم نے اس حکم پر روک لگا دی، سب کی رائے لے کر ایک ورکنگ بورڈ بنایا گیا، ہم وقف بورڈ کی جائیدادوں کی حفاظت کریں گے، ہم محروم مسلم خاندانوں کی معاشی ترقی کے لئے کام کریں گے۔
ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے لیڈران کے بیان سے بھی اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ وہ اس بل کی حمایت میں ہیں۔ جے ڈی یو نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے، جوان کے حقوق چھیننے جیسا ہو۔ وہیں این ڈی اے کی دیگر پارٹیاں لوک جن شکتی پارٹی-رام ولاس (ایل جے پی-آر) کے صدر چراغ پاسوان اس بل سے متعلق کہہ چکے ہیں کہ اپوزیشن کو گمراہ کررہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ میں پیش ہونے انہوں نے کہا کہ بل کی حمایت ٹی ڈی پی
پڑھیں:
قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 اور 21 جولائی کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔