بشریٰ بی بی کی سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر آمادگی، عمران خان کا انکار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025ئ)بشریٰ بی بی نے سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی،بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مذاکرات سے انکار،پی ٹی آئی رہنماءاعظم سواتی گزشتہ روز خاص پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے اس دوران عمران خان نے سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حامی نہیں بھری لیکن بشریٰ بی بی سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر رضا مند ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اعظم خان سواتی کی ملاقات علی امین گنڈا پور نے مینیج کی تھی۔
اعظم سواتی گزشتہ چند دن سے ملاقات کی کوشش کررہے تھے۔کل اعظم سواتی کوجیل میں ملاقات کی خصوصی اجازت بھی دی گئی اور انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا دعویٰ بھی کیا۔(جاری ہے)
اعظم سواتی نے جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی رضامندی مانگی تھی لیکن عمران خان سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کیلئے آمادہ نہیں ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق آج علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز اعظم سواتی نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی ۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماوں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا ہ اسمبلی کے سپیکر کو فوری طور پر اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات کے دوران میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایاتھا۔ میں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو یہ بھی بتایا تھا کہ کمیٹی کے معاملات سامنے لائے جائیں۔عمران خان کو یہ بھی بتایا تھاکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر پارٹی رہنماوں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا تو خیبر پختونخوا ہ اسمبلی کے سپیکر کو فوری طور پر اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا خصوصا پارٹی صورتحال پر مشاورت بھی کی گئی تھی ۔میں نے پنجاب کے معاملات پر بھی بانی پی ٹی آئی کو بریف کیااور انہیں بتایا کہ پنجاب میں عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا تھا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بانی کو ہر صورت جیل سے نکالنا ہے۔ علی امین گنڈا پور کرپشن کے معاملات پر خاموش نہیں تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے معاملات اعظم سواتی سے ملاقات کرپشن کے کے دوران جیل میں تھا کہ
پڑھیں:
عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاونٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاونٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر)اکاونٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی تاہم عمران خان نے بتانے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اکاونٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز نے تحقیقات شروع کر دیں۔ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے ملاقات کرکے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ سائبر کرائمز ٹیم کی قیادت ایاز خان نے کی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم نے سوالات کیے کہ آپ کا ایکس اکاونٹ کون استعمال کرتا ہے؟ کہاں سے استعمال کیا جاتا ہے؟ آپ نے ایکس اکاونٹ کا ایکسیس کس کو دیا ہوا ہے؟ آپ کے ایکس اکانٹ سے جو چیزیں پوسٹ ہوتی ہیں کیا آپ کو علم ہے وہ ریاست کے مخالف ہوتی ہیں؟،ذرائع کے مطابق عمران خان نے جواب دیا کہ میرا ایکس اکاونٹ کون استعمال کرتا ہے میں نہیں بتاوں گا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے تحریری سوال نامہ مانگ لیا اور جواب وکلا کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا۔ذرائع کے مطابق سائبر کرائمز ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل موجود رہی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، ایک دن میں 33ہزار مریض رپورٹ سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، ایک دن میں 33ہزار مریض رپورٹ چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کیلئے اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے موقف کی تائید کی، بیرسٹر عقیل ملک امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم