ڈیڈ لائن ختم، افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل سست روی کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
رضاکارانہ طور اپنے ملک واپسی کی ڈیڈ لائن کے ختم ہونے کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔
لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے قائم کیے گئے کیمپ میں کام جاری ہے۔
عید کے تیسرے روز صرف 105 افراد پر مشتمل 5 خاندان واپس جا سکے۔
یاد رہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل یکم اپریل سے شروع ہونا تھا۔
افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم.
دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 7 لاکھ 9 ہزار سے 278 ہے، یہاں افغان مہاجرین کے 43 کیمپس ہیں۔
دستاویز کے مطابق کیمپوں میں 3 لاکھ 44 ہزار 908 افغان رہائش پذیر ہیں، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار647 ہے۔
واضح رہے کہ 2013ء سے اب تک 4 لاکھ 65 ہزار افغان مہاجرین طورخم کے راستے واپس اپنے وطن جا چکے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن کا عمل
پڑھیں:
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی غالب، انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے دن زبردست تیزی کا رجحان غالب ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار پوائنٹس سے بلندی کی شرح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں 253 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 940 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں دِن کے اوقات میں پہلے سیشن کے اختتام تک 484 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 171 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جو بعد میں مزید تیزی کے سبب 1028پوائنٹس بڑھنے کے ساتھ ایک لاکھ 31 ہزار 715پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرلی تھی۔