صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت ; انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ؛ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے بیا ن دیا ہے کہ صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ آصف علی زرداری انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ صدرمملکت کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری ڈاکٹر عاصم صدر مملکت
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ھادی الحسینی سے ملاقات کی۔
واشنگٹن میں ہوئی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو پاکستان کے معاشی اشاریوں، حالیہ فِچ کی طرف سے خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مفاہمتی یادداشتوں کو عملی معاہدوں میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا اور کرپٹو کرنسی کے ضابطہ کار سے متعلق متحدہ عرب امارات کے تجربے سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مالیات کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔