Daily Mumtaz:
2025-04-25@04:54:29 GMT

چین اور دنیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ہم قدم

اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT

چین اور دنیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ہم قدم

بیجنگ :مارچ 2025 کے آخر میں بوآؤ ایشیائی فورم کا سالانہ اجلاس 2025 اورزونگ گوان چھون فورم کا سالانہ اجلاس بالترتیب ہائی نان اور بیجنگ میں منعقد ہوئے۔ بوآ ؤ ایشیائی فورم میں “بدلتی ہوئی دنیا میں ایشیا کے مستقبل کی تخلیق” پر مختلف ممالک کے درمیان ڈائیلاگ کیا گیا، جبکہ زونگ گوان چھون فورم نے “نئے معیار کی پیداواری قوت اور عالمی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون” پر توجہ مرکوز کی۔ ان دونوں فورمز نے مشترکہ طور پر ایک واضح اشارہ پیش کیا: چین اعلی معیار کی ترقی کو انجن کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اعلی سطحی کھلے پن کو عالمی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے پل کے طور پر استعمال کر رہا ہے.

رواں سال بوآؤ ایشیائی فورم میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 2000 نمائندے اپنے اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے جمع ہوئے۔ “اعتماد کی تعمیر نو” اور “جامع ترقی” اس سال کے بوآؤ ایشیائی فورم کے کلیدی الفاظ بن گئے ہیں۔ بوآو ایشیائی فورم کے مقابلے میں ، زونگ گوان چھون فورم ، چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے لئے ایک اہم بین الاقوامی تبادلے کے پلیٹ فارم کے طور پر ، چین کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کی کامیابیوں کو ظاہر کرتا ہے اور فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتا ہے۔اگرچہ دونوں فورمز کی اپنی اپنی خصوصیات ہیں ، لیکن دونوں اعلی معیار کی ترقی اور اعلی سطح کے کھلے پن کو غیر متزلزل طور پر فروغ دینے کے لئے چین کے پختہ عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔بوآؤ ایشیائی فورم میں مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشن اور گورننس، پائیدار ترقیاتی اہداف، اور کثیرالجہتی اور تعاون جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ ایلسیویئر کے چیئرمین یونگسوک چی نے اپنی تقریر میں کہا کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی کے لئے تنگ نظری، قوم پرستی اور کارپوریٹ مسابقتی سوچ کو ترک کرنا چاہئے ، ممالک کو مشترکہ طور پر ایک مکمل ماحولیاتی نظام تشکیل دینا چاہئے اور کامیاب تجربات کا اشتراک کرنا چاہئے۔ ان کا یہ بیان بے بنیاد نہیں ہے۔ امریکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں بڑے پیمانے پر اجارہ داری میں مصروف ہے اور اس کا تسلط پسندانہ رویہ سب کی نظروں میں ہے۔ زونگ گوان چھون فورم دنیا کو نہ صرف چین کی جدید ترین سائنسی اور تکنیکی کامیابیاں دکھاتا ہے ، بلکہ یہ دنیا بھر کے ممالک کے لئے ہائی ٹیک ترقی کا راستہ بھی پیش کرتا ہے۔ جیسا کہ فورم میں شریک انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارکس اینڈ انوویشن ریجنز کے سی ای او ابا ایرن کا کہنا تھا کہ زونگ گوان چھون فورم جیسی تقریبات عالمی سطح پر جدت طرازی کے لئے ایک قابل قدر موقع فراہم کرتی ہیں ، جو دنیا کے مشترکہ مستقبل کے لئے ضروری ہیں۔اس سال کا زونگ گوان چھون فورم دنیا بھر کے بہت سے ممالک کی مصنوعی ذہانت کو ترقی دینے کی مشترکہ امنگوں کے مطابق ہے۔ چین نے اپنے تحقیقی نتائج کو کبھی چھپایا نہیں، بلکہ ہمیشہ ایک کھلا اور تعاون پر مبنی رویہ اختیار کیا ہے، تاکہ دنیا چین کے سائنسی اور تکنیکی ترقی کے مواقع کا اشتراک کرسکے۔لی آٹو کے چیئرمین اور سی ای او لی شیانگ نے زونگ گوان چھون فورم کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ لی آٹو اپنے تیار کردہ ان وہیکل آپریٹنگ سسٹم کو اوپن سورس کرے گی ، اور یوں یہ ان وہیکل آپریٹنگ سسٹم کو اوپن سورس کرنے والی دنیا کی پہلی کار کمپنی بن جائے گی۔ اوپن سورس کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی کار برانڈ جو لی آٹو کے ان وہیکل آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کرتا ہے وہ ہر سال لاکھوں یا یہاں تک کہ کروڑوں ان وہیکل آپریٹنگ سسٹم لائسنسنگ فیس بچا سکتا ہے ، اور آپریٹنگ سسٹم کی کارکردگی اور حفاظت کو ایک نئی سطح پر لا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سپلائی چین کی کمی سے پیدا ہونے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ، لی آٹو نے 2021 میں ان وہیکل آپریٹنگ سسٹم کی تحقیق اور ترقی کا آغاز کیا ، اور بہت سی افرادی قوت اور مالی وسائل کی سرمایہ کاری کی ،اور 2024 میں اپنے تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم پہلی بار لی آٹو میں استعمال کیا گیا ۔ زونگ گوان چھون فورم میں ، لی آٹو نے اپنے اس آپریٹنگ سسٹم کو اوپن سورس کرنے کا فیصلہ کیا ، جو ایک بار پھر دنیا کے لئے چینیوں کے رویے اور ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے ، اور کھلے رویے کے ساتھ عالمی سائنسی اور تکنیکی تعاون اور جیت جیت کو فروغ دیتا ہے۔بوآو اور زونگ گوان چھون فورمز کا بیک وقت انعقاد ، بالکل چین کی ترقی کے راستے کی مثال کی طرح ہے:داخلی طور پر، چین سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے ساتھ تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو آگے بڑھائے گا ، اعلی معیار کی ترقی حاصل کرے گا ، اور بیرونی طور پر کھلے پن اور تعاون کے ساتھ مشترکہ ترقی کو فروغ دے گا .ہائی نان کے نیلے آسمان سے لے کر بیجنگ میں زونگ گوان چھون سٹریٹ کے پررونق منظر تک، ٹیکنالوجی کی طاقت جغرافیے اور ادراک کی سرحدوں کو ختم کر رہی ہے، اور “بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے ” کی تشکیل کے لئے چین کے عمل اور اقدامات نے ایک غیر یقینی دنیا میں مزید یقین پیدا کیا ہے۔ایک پراعتماد اور کھلا چین افراتفری کی دنیا میں مثبت توانائی پیدا کرنا جاری رکھے گا اور دنیا کے ساتھ ایک بہتر مستقبل تخلیق کرے گا۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زونگ گوان چھون فورم سائنسی اور تکنیکی ایشیائی فورم اوپن سورس معیار کی فورم میں کرتا ہے کے ساتھ کی ترقی کو فروغ لی ا ٹو کے لئے چین کی

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ ،غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کا پراسرار رویہ

 

ڈی جی اسحاق کھوڑو کی پر اسرار خاموشی برقرار، ’سب بلڈنگ پلان کے مطابق ہے‘ کا راگ جاری
آصف رضوی کی سرپرستی میں منہدم کی جانے والی کمزور عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات شروع
ماشاء اللہ بلڈنگ پلاٹ نمبر ۵۵ مسلم ٹاؤن دادا بھائی ٹاؤن میں غیر قانوی تعمیر،علاقہ مکینوں کا احتجاج

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو نے شہریوں کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دی جانے والی شکایات کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ ڈی جی عدلیہ اور سول سوسائٹی کے سامنے’ سب کچھ بلڈنگ قوانین کے عین مطابق چل رہا ہے‘ کا راگ الاپتے دکھائی دیتے ہیں۔ جبکہ حالات اسکے بالکل برعکس ہیں ۔ضلع شرقی پر قابض بدعنوان ڈائریکٹر آصف رضوی نے ذاتی مفادات کی خاطر عدالتی احکامات مکمل طور پر نظر انداز کر کے کمزور بنیادوں کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں۔ شہریوں کی جانب سے کی جانے والی شکایات کے باوجود بھی جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ جس کا بآسانی اندازا اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پی ای سی ایچ ایس پلاٹ نمبر 55 ماشائاللہ بلڈنگ مسلم ٹاؤن دادا بھائی ٹاؤن پی ایف چیپٹر اسکول کے نزدیک گزشتہ دنوں ایک پرانی مخدوش عمارت پر تیسری منزل کی تعمیر ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ دارعلی رضا نامی شخص انتہائی ڈھٹائی سے تحقیقاتی اداروں کا نام استعمال کر رہے ہیں، جس پر علاقہ مکینوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں درخواست بھی دائر کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ پلاٹ پر نمائشی انہدامی کارروائی کی گئی۔ بعد ازاں اس کی ازسرنو تعمیر مکمل کروادی گئی۔اور اب اسی کمزور بنیادوں کی پرانی عمارت پر چوتھی منزل کی تعمیر کا بیٹر علی رضا کی نگرانی میں آغاز کردیا گیا ہے۔ تعمیرات کے قانونی نگران ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران ہی جب غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں تو پھر غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کون کرے گا۔ سروے پر موجود نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم وزیر بلدیات ڈی جی نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ مخدوش عمارتوں پر بالائی منزلوں کی خطرناک تعمیرات کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرکے قیمتی انسانی جانوں کو بھاری نقصان سے بچایا جائے اور ملوث افراد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • نہروں کی تعمیر کا معاملہ حل ہوگیا، وفاقی حکومت پیشرفت نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • صیہونی فوج اور معاشرے میں افراتفری
  • مشکل فیصلے اور مستقل مزاجی: وزیر خزانہ نے عالمی فورم پر معاشی حکمتِ عملی بیان کردی
  • ناقص منصوبہ بندی کے نقصانات
  • چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر
  • امریکا، مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا گیا
  • سندھ بلڈنگ ،غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کا پراسرار رویہ
  • چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کے تصور پر عمل کیا ہے، وزارت خارجہ
  • ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی گئی
  • اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز