علی امین گنڈاپور کی بالآخر عمران خان سے ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزاعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: کاٹلنگ واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے گی، علی امین گنڈاپور
میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپر گفتگو ہوئی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اطلاعات یہ تھیں کہ خود عمران خان کچھ وجوہات کے سبب ان سے ملنا نہیں چاہ رہے تھے۔
مزید پڑھیے: شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں واپس آنے کے لیے تیار، شرط بھی بتادی
دوسری جانب اڈیالا جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت اور اضافی نفری بھی تعینات ہے۔ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سابق وزیرِاعظم عمران خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی چیئرمین پی ٹی ا ئی عمران خان وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔