وزيراعظم کا کل قوم سے خطاب، عوام کو سرپرائز دیں گے، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
وزيراعظم شہباز شریف کل قوم سے خطاب میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوش خبری سنائی جائے گی، اپنے خطاب میں شہباز شریف اہم فیصلے کا اعلان کريں گے۔
دوسری ذرائع نے بتایا کہ وزيراعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے۔
شہباز شریف نے کاروباری برادری کے نمائندوں کو ملاقات کےلیے بلالیا جہاں وہ پاور سیکٹر ریفارمز پر انہیں اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں ایکسپورٹ اور دیگر معاشی ایشوز پر بھی بریک تھرو متوقع ہے، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے کاروباری برادری کے وفد میں 336 بزنس ٹائیکون موجود ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی۔