کراچی، عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
چھیپا اور ایدھی حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 175 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عید کے تین دن کے دوران مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں تیز رفتار رکشہ سڑک پر کھڑے ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے تنیجے میں رکشہ ڈرائیور زین اللہ جاں بحق ہوا۔ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 17 سالہ حسنین کے نام سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار شخص فرا ہوگیا۔ سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب بھی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر بچی جاں بحق اور والدہ زخمی ہوگئی۔ ٹریفک حادثے سے متاثرہ ماں بیٹی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد فرار ہونے والے کار سوار شخص کی تلاش جاری ہے۔ ملیر معین آباد میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 19 سالہ ارقم نامی نوجوان جاں بحق ہوا، جبکہ سائٹ حبیب بینک چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار نوجوان کھمبے سے جا ٹکرایا، تاہم حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب ٹریفک حادثے میں 65 سالہ محمد جمیل جاں بحق ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا تھا۔
گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب مبینہ طور پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد ماموں بھانجا ہیں۔ حادثے کو دوران بھانجا جاں بحق اور ماموں زخمی ہوا۔ جاں بحق کم عمر لڑکے کی شناخت 13 سالہ ارشد جبکہ زخمی کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب چھیپا اور ایدھی حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 175 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حکام کے مطابق ٹریفک حادثات موٹر سائیکل جاں بحق اور تیز رفتار کے دوران کی شناخت کے قریب
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔