امت مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام اور یمن و لبنان کے مجاہدین کا ساتھ دے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
جیکب آباد میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم عید الفطر کو غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کرتے ہیں۔ جنہیں اسرائیل غاصب نے مسلسل اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ جیکب آباد کے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں اور ڈاکو راج کا خاتمہ کرے۔ جیکب آباد میں جاری بدامنی کے خلاف 6 اپریل کے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں میں جیکب آباد کے معززین اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ جنہوں نے علامہ مقصود علی ڈومکی کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد دی۔ وفد میں حاجی شاہ مراد ڈومکی، سید محمود شاہ استاد عبدالفتاح ڈومکی، میر گہنور خان سید گلزار علی شاہ، احمد علی خان ٹالانی، رحمدل ٹالانی، منصب علی، حاجی دلدار خان گولاٹو، آل ڈومکی یوتھ ونگ کے صدر مظفر ٹالانی و دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم عید الفطر کو غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کرتے ہیں۔ جنہیں اسرائیل غاصب نے مسلسل اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔ امت مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام اور یمن و لبنان کے مجاہدین کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اس وقت کینالز کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ہم اس موقع پر سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور دریائے سندھ پر غیر قانونی کینالز کی تعمیر کو ملکی سالمیت کے لئے نقصاندہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں تسلسل کے ساتھ بدامنی کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ لوگوں سے موٹر سائیکلیں چھینی جا رہی ہیں۔ دن دہاڑے مین ڈی سی روڈ پر دکاندار کو عید کے دوسرے دن لوٹا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور ایس ایس پی جیکب آباد کو چاہئے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔ ڈاکو راج کا خاتمہ کریں اور مسروقہ موٹر سائیکلوں کو جلد برامد کرکے مالکوں کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں جاری بدامنی کے خلاف 6 اپریل کے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی جیکب آباد میں نے کہا کہ کرتے ہیں انہوں نے
پڑھیں:
اسلام آباد، ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی سعدیہ دانش اور جمیل احمد کی ندیم افضل چن سے ملاقات
ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر و صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے سینٹیرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن سے ملاقات کی اور نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ بطور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ان کی کوشش ہو گی کہ قومی و علاقائی سطح پر پیپلز پارٹی کا مثبت اور عوام دوست چہرہ سامنے لایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے ندیم افضل چن کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تقرری سے پارٹی کے میڈیا امور میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہےجس کا بیانیہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی پاسداری پر مبنی ہے اور اسے موثر طریقے سے اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔