نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے ہرا دیا،سیریزمیں بھی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
292 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم 208 رنز پر ڈھیرہوگئی
فہیم اشرف 73 ، نسیم شاہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے، مچل کی 99 رنز کی عمدہ اننگ
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے میچ بھی ہرا کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کْن برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا تھا۔292 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم 208 رنز ہی بناسکی اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 73 اور نسیم شاہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ نے مچل ہی کے 99 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔پاکستانی بالرز نے اننگ کی شروعات میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے کیوی بیٹرز کو جارحانہ کھیل کھیلنے سے روکے رکھا۔نیوزی لینڈ کے اوپنر رائس ماریو 18 رنز کی اننگ کھیل کر آوٹ ہوئے، انہیں محمد وسیم نے آوٹ کیا، ان کے ساتھ آئے نک کیلی کو حارث روف نے پویلین کی راہ دکھائی، نک کیلی نے 31 رنز بنائے۔اسی طرح ہنری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، کپتان مائیکل بریسویل نے 17 اور محمد عباس نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔ ناتھن اسمتھ 8 اور بین سیئرز 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے مچل ہی نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کو سہارا دیتے ہوئے 78 بالز پر 99 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔ ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور سفیان مقیم نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا، کیوی فاسٹ بولرز کے سامنے اوپنرز سمیت مڈل آرڈر بھی ناکام ثابت ہوا۔آدھی ٹیم صرف 11.
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ نے فہیم اشرف نسیم شاہ رنز کی ٹ ہوئے کے بعد
پڑھیں:
سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد انٹرویو کے دوران اپنے بڑے بھائی کے انتقال کے دلخراش واقعے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
اداکار محمد احمد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد نے بتایا کہ انہیں گھر سے بھائی کی موت کی خبر ملی جو سن کر وہ بلکل سُن ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم کیک کی شوٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ سین کر رہا تھا جب موبائل فون پر ایک پیغام آیا کہ ’بھائی جان انتقال کر گئے‘۔ یہ پڑھ کر میں سن ہو گیا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہدایتکار عاصم عباسی فوراً سمجھ گئے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ میں نے اُن سے چند منٹ بریک کی اجازت لی اور باہر جا کر بہت رویا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا میں شوٹنگ روکنا چاہتا ہوں، لیکن میں نے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔‘
محمد احمد کے مطابق وہ بڑے بھائی کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے اور ان کے انتقال کے صرف تیسرے دن اسلام آباد جا کر اسی دن واپس کراچی آ گئے۔ محمد احمد نے شیکسپیئر کے قول ’The show must go on‘ کو ایک تلخ حقیقت قرار دیا۔
یاد رہے کہ اداکار محمد احمد سبات، بیٹیاں، ہم تم، برات سیریز سمیت کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔