خان یونس میں صیہونی طیاروں کی شدید بمباری، درجنوں شہید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
آج صبح خان یونس کے علاقے مواصی پر قابض فوج نے فضائی حملہ کیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ پر شدید بمباری کی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی منظم نسل کشی کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فلسطینی نسل کشی کا نیا سلسلہ 17 ویں دن سے جاری رکھا ہوا ہے۔ قابض فوج نے آج مزید کئی فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے درجنوں فضائی حملے کیے۔ اور گھروں کو مسمار کیا، جب کہ بنیادی خوراک کے سامان کے داخلے پر پابندی کے اثرات کے نتیجے میں غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔ جمعرات کی صبح سے لے کر اب تک غزہ کی پٹی میں قتل عام میں 88 شہری شہید ہوئے۔ آج صبح خان یونس کے علاقے مواصی پر قابض فوج نے فضائی حملہ کیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ پر شدید بمباری کی۔ ہیلی کاپٹروں نے رفح کے مشرق میں گھروں اور کسانوں کی زمینوں پر شدید فائرنگ کی۔ عبسان پر بمباری میں تابش خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
آج علی الصبح قابض فوج کی گن شپ کشتیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے ساحل پر فائرنگ کی۔ میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کی جانب سے شجاعیہ محلے میں منصورہ اسٹریٹ پر رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔ قبل ازیں، ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی تھی کہ غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ محلے میں ابو ہین خاندان کے گھر پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد تین شہری شہید، 15 سے زائد زخمی اور دیگر لاپتہ ہیں۔ ڈاکٹر احمد طلال الخضری اور ان کے کئی بیٹے کو اس وقت شہید کر دیا گیا جب قابض فوج نے وسطی غزہ شہر کے علاقے یرموک میں ان کے گھر پر بمباری کی۔ قابض فوج نے خان یونس میں شوراب خاندان کے گھر پر بمباری کے بعد قتل عام کیا، جس کے نتیجے میں ایک بزرگ اور ان کے چار بچوں سمیت 7 شہری شہید ہو گئے۔ یہ قتل عام اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے خان یونس میں شوراب خاندان سے تعلق رکھنے والے دو گھروں پر بمباری سے قبل کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کل رات اور آج صبح نو شہری شہید ہو گئے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آج صبح خان یونس کے کے نتیجے میں کے مشرق میں قابض فوج نے غزہ کی پٹی شہری شہید شہید ہو ہو گئے کے گھر فوج کی
پڑھیں:
پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے باقاعدہ طورپربند
سعید احمد : پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے باقاعدہ طورپربند کردی گئی
فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کردی گئی، سول ایوی ایشن کا نوٹم جاری کردیا گیا ، نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں ہے ، بشمول وہ طیارے جو بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت ہیں یا لیز پر زیر استعمال ہیں