حکومت سنبھالی تو ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے دن رات کوششیں کی گئیں،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے دن رات کوششیں کی گئیں، معیشت میں بنیادی استحکام آ چکا ہے،آرمی چیف اور ان کے رفقا کا معاشی استحکام کیلئے بھرپور تعاون رہا۔
اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ حکومت سنبھالی تو ملک پر ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی تھی،حکومت سنبھالی تو ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا،ملک میں عدم استحکام عروج پر تھا،آئی ایم ایف بات سننے کو تیار نہیں تھا، کاروباری حضرات ، پوری قوم خوفزدہ تھی کہ حالات کس کروٹ بیٹھیں گے،ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرناپڑا، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے دن رات کوششیں کی گئیں،ایندھن، بنیادی ضروریات کی امپورٹس، ایل سیز کھولنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، بجلی کے کارخانے چلانے کیلئے پیسے نہیں ہوتے تھے،ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے دن رات کوششیں ہورہی تھیں، ان میں پہاڑ نما رکاوٹیں کھڑی کی گئیں،مخصوص ٹولے نے اپنی سیاست پر ریاست کے مفادات کو قربان کیا،یہ ٹولہ تمام حدیں پار کر گیا،یہ وہی ٹولہ ہے جس سے آئی ایم ایف سے کئے معاہدے کو خود توڑا۔
کرکٹرسرفراز احمد کی شادی کی تاریخ 3 بار کیوں تبدیل ہوئی؟
وزیراعظم کاکہناتھا کہ معاشی استحکام کی راہ میں پہاڑ جیسی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں،بجلی کے بل آنے پر لوگوں کے گھروں میں غصہ اورافسردگی کا عالم تھا، ہمیں عام آدمی کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہئے، عوام نے پچھلے مرحلے میں بہت قربانیاں دی ہیں،ان کاکہناتھا کہ پاکستان دیوالیہ سے بچ گیا، دن رات کی محنت اس مالک حقیقی نے منظور کرلی،معیشت میں بنیادی استحکام آ چکا ہے،آرمی چیف اور ان کے رفقا کا معاشی استحکام کیلئے بھرپور تعاون رہا، قوم کیلئے عید کا تحفہ پیش کررہا ہوں،ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری ہوا چاہتا ہے، معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں،اللہ کا فضل ہوا اور ملک دیوالیہ سے بچ گیا، ایک سال میں ہم نے سخت فیصلے کئے،ہم منزل کی جانب تیزی سے قدم بڑھا رہے ہیں،مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آ چکی ہے، ایک سال میں پیٹرول کی قیمت میں 38روپے تک کی کمی آئی،پورے خطے میں پیٹرول کی قیمت پاکستان میں سب سے کم ہے،نجکاری اور رائٹ سائزنگ کڑے فیصلوں کی کڑی ہے جو ہمیں کرنے ہیں،آئی ایم ایف کے پروگرام کے ہوتے ہوئے آپ کو کوئی سبسڈی نہیں دی جا سکتی، شرح سود 22فیصد سے کم ہو کر 12فیصد ہو چکا ہے،بہت جلد صنعتکاروں سے میٹنگز کا سلسلہ شروع کرنے جا رہا ہوں،
کراچی میں جمعہ اور ہفتے کے روزگرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا کی گئیں
پڑھیں:
اینڈی پائی کرافٹ معاملہ، پی سی بی مؤقف پر قائم، درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل معاملہ سلجھانے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائی کرافٹ کو ہٹانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز میں پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نے اس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔
آئی سی سی اور ایم سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم سی سی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی گیم کو بار بار دہرایا لیکن میچ ریفری نے اپنی ذمے داریوں کو نہیں نبھایا۔
پی سی بی کا کہنا تھا کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی اور اسپرٹ آف دی گیم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
خط میں مزید لکھا گیا تھا کہ میچ ریفری کا کنڈکٹ اسپرٹ آف دی گیم اور ایم سی سی قوانین کے منافی ہے، پی سی بی سمجھتا ہے کہ یہ بہت بڑی خلاف ورزی ہے۔
میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کرنے پر پاکستان نے ایشیاء کپ میں مزید کوئی میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دی تھی۔
ذرائع کے مطابق میچ ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیاء کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔
Post Views: 7