کینال تنازع: پیپلز پارٹی نے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی نے نہروں کے معاملے پر سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین، پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نہروں کے خلاف احتجاج پیپلزپارٹی کے لیے اس کی بقا کی جنگ ہے لہٰذا وہ احتجاجاً انتہائی قدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔
اس حوالے سے پیپلزپارٹی نہروں کے خلاف احتجاج اور وفاقی حکومت سے اتحاد کے خاتمے سمیت دیگر آپشنز پر غور کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دے دیا ہے۔ بلاول بھٹو ن لیگ سے اتحاد کے خاتمے یا اتحاد مشروط کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں حکومتی اتحاد لنک کینال مسئلے کے حل سے مشروط کرنے، پارلیمان میں یا سڑکوں پر بھرپور احتجاج کا آپشن بھی زیرغور ہے۔
مزید پڑھیے: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اعلان
فی الوقت تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی نہروں کے معاملے میں سندھ حکومت تک کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ اس کی قیادت کو سندھ حکومت نہیں سندھ کے عوام عزیز ہیں۔
چوہدری منظور کے بیان پر عظمیٰ بخاری کا رد عملنہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے پریس کانفرنس کی ہے اور اس دوران کینال کے منصوبے پر تنقید کی ہے جس کے جواب میں ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی رد عمل دیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کی پرانی روایت ہے لیکن پنجاب میں اس طرح کی سیاست نہیں ہوتی۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اندرونی اختلافات کو میڈیا پر لانے کی بجائے آپس میں حل کرے اور غیر ضروری بیانات دینے سے گریز کرے۔
مزید پڑھیں: نہریں بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ آمنے سامنے کیوں ہیں؟
پی پی رہنما چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ کے رہنما پانی کو اپنا حق سمجھتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے بعض رہنما اسے پنجاب کا پانی قرار دے رہے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیپلز پارٹی پہلے آپس میں یہ طے کرلے کہ پانی کس کا ہے کیوں کہ اس طرح کے بیانات سے صرف کنفیوژن پیدا ہو رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پیپلز پارٹی چوہدری منظور سندھ عظمیٰ بخاری کینال تنازع ن لیگ نہروں کا معاملہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی چوہدری منظور کینال تنازع ن لیگ نہروں کا معاملہ چوہدری منظور کے معاملے پر پیپلز پارٹی نہروں کے کہ پیپلز پارٹی کے
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا : شیری رحمان
(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ملک کو سفارتی سطح پر بہت فتوحات مل رہی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشیری رحمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، یہ سنگ میل ہے،خطرات پوری دنیا میں لاحق ہیں، بھارت کا جارحانہ رویہ اب کھل کے میدان میں بھی آگیا ہے،انہوں نے کہا کہ نفرت اب بھارت کے لیے نظریہ بن چکی ہے، اسرائیل اور بھارت ایسے ممالک ہیں جنہوں نے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
پیپلز پارٹی کی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےجب کمیٹی سے استعفا دیا تو مجھے بہت برا لگا، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ تعمیری کام کرنا چاہتے ہیں۔