بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئی
بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں7.41روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی یونٹ اوسط قیمت45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئی۔
دستاویز کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپے کمی کی گئی، کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.

58 روپے کمی کی گئی، کمرشل صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 71.06روپے سے کم کرکے 62.47 روپے کر دی گئی۔
جنرل سروسز کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.18 روپے کمی کی گئی،
جنرل سروسز کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 56.66 روپے سے کم کرکے 49.48 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7.69روپے کمی کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی48.19 روپے سےکم کرکے40.51 روپے کردی گئی۔
بلک سپلائی کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.18 روپے کمی کردی گئی،
بلک سپلائی کیلئے بجلی فی یونٹ قیمت55.05 روپے سے کم کرکے 47.87 روپے کردی گئی۔
دستاویز کے مطابق زرعی شعبے کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7.18 روپے کمی کردی گئی، زرعی شعبے کیلئے بجلی فی یونٹ قیمت 41.76 روپے سے کم کرکے 34.58 روپے کر دی گئی۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں فی یونٹ اوسط قیمت 05 روپے سے کم کرکے روپے کمی کی گئی روپے کردی گئی صارفین کیلئے

پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد حیران کن کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد آج کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 11700 روپے کمی کے بعد 352000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 10031 روپے کمی کے بعد 301783  روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 276644  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 116 ڈالر کمی کے بعد 3338 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • ملکی بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کا حصہ بڑھ گیا
  • عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا
  • بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کی جانیوالی ہے؟اہم خبرآ گئی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد حیران کن کمی
  • صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا