UrduPoint:
2025-04-25@03:15:09 GMT

حکومت کا مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

حکومت کا مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) حکومت کا مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی، مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح مزیدکم ہوکر 0.96 فیصد پر آگئی، جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی مسلسل دوسرے ماہ بھی وزارت خزانہ کے تخمینوں سے کم رہی، مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح مزیدکم ہوکر 0.

96فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی، فروری 2025میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 1.52فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جولائی تا مارچ اوسط مہنگائی کی شرح 5.25فیصد رہی، فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں شہروں میں مہنگائی میں 0.78فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح میں 1.05فیصد اضافہ ہوا، مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 1.16فیصد رہی جبکہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 0.02 فیصد ریکارڈکی گئی۔

بروکریج فرم ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے بتایا کہ مارچ 2025میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.7فیصد پر آگئی ہے، جو تین دہائیوں کی کم ترین سطح ہے۔مزید بتایا کہ فروری 2025ء میں افراط زر کی شرح 1.5فیصد تھی جبکہ مالی سال 2025کے ابتدائی 9ماہ کے دوران مہنگائی بڑھنے کی اوسط رفتار 5.25فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 27.06 فیصد رہی تھی۔یاد رہے کہ وزارت خزانہ نے مارچ کے مہینے کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3سے 4فیصد کے درمیان لگایا تھا۔                                     

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، شرحِ سود اور توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال سے کرغیزستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تجارت اور علاقائی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
کرغیزستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت خطے میں تجارت کے لئے اہم ہے، کرغیزستان کا بڑا تجارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان نئے تجارتی راستوں پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کا " بھیس بدل کر" جنرل ہسپتال لاہور  کا دورہ، مریضوں سے کیا کچھ پوچھا ۔۔؟ ویڈیو دیکھیں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغیوں کی نئی نسل تیار
  • سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغیوں کی نئی نسل تیار
  • پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب
  • غیر ملکی بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض کے لیے مفاہمت طے
  • کراچی : شدید گرمی کی لہر ختم، کل سے سندھ کے دیگر شہروں میں گرمی بڑھنے کا امکان
  • فضل الرحمٰن کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور، کراچی، کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان
  • ہمیں آگے بڑھنے سے کون روکتا ہے، مناسب وقت پر بتاؤں گا، آفاق احمد
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • ''اسرائیل مردہ باد'' ملین مارچ
  • مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال