لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صدر مسلم لیگ (ن )محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا، عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔

بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لئے ایک قابل قدر تحفہ ہے۔ گھریلو صارفین کئلیی7.

41 روپے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بہت بڑی معاشی سہولت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی سے عوام دوستی اوردور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔

بجلی کے نرخ میں کمی کا فیصلہ محمد نواز شریف اور انکی کی عوام سے کمٹمنٹ کا اظہار ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محمد نواز شریف شہباز شریف مریم نواز مسلم لیگ بجلی کے شریف نے

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ.

دورے کے دوران وزیراعظم صدر اردوان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ حالیہ عالمی و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دیرینہ اتحادیوں اور تزویراتی شراکت داروں کے طور پر، پاکستان اور ترکیہ باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے غیر معمولی رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کی شکل میں قیادت کی سطح کا طریقہ کار بھی تشکیل دیا ہے۔ HLSCC کا 7 واں اجلاس 12-13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 7ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

آنے والی ملاقات اس مضبوط مکالمے کے تسلسل کی نمائندگی کرتی ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو مزید بلند کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا واللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں.

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
  • میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا
  • مسلم لیگ ن کے وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف، نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انقرہ روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ
  • نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔