شہری 12 اپریل کو پرامن احتجاج کے لیے نکلیں، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ 12 اپریل کو شہری پرامن احتجاج کے لیے نکلیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جنوری سے اب تک 200 سے زائد شہری ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے۔ لاہور میں 8 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر ٹریفک پولیس کا کام کم کر دیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 30 سال سے کراچی میں پانی بیچا جا رہا ہے، ایک مہینے میں اربوں روپےکا پانی فروخت ہورہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
کراچی: مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
ضلع وسطی کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے تیموریہ تھانے کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کولوٹ لیا۔
منگل کی صبح سویرے ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلیے جا رہا ہوتا ہے۔
شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی فرار ہوگئے۔
فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔