Express News:
2025-09-18@14:24:33 GMT

چیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے کیا مشکلات پیدا کر رہا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

چیٹ جی پی ٹی اپنے مستقل صارفین کے لیے تنہائی کا سبب بن سکتا ہے۔

اوپن اے آئی اور ایم آئی ٹی میڈیا لیب کی حالیہ تحقیقات کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی کا کثرت سے اور طویل استعمال کا صارفین میں تنہائی کے جذبات  میں اضافے سے تعلق رکھ سکتا ہے۔

مطالعہ کے خلاصے میں محققین کا کہنا تھا ’مجموعی طور پر، روزانہ کی بنیاد پر زیادہ استعمال (ہر قسم کا) زیادہ تنہائی، انحصار، اور مسائل سے بھرپور استعمال اور سوشلائزیشن کم ہونے سے تعلق رکھتا تھا۔‘

ان مطالعات کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ تعاملات صارفین کی جذباتی صحت پر کس حد تک اثر انداز ہوتے ہیں اور اس ضمن میں چیٹ بوٹ کے جدید وائس موڈ کے استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

اس میں ایم آئی ٹی کا ایک رینڈمائزڈ کنٹرولڈ ٹرائل (آر سی ٹی) شامل تھا، جس میں ایک ہزار شرکاء نے چار ہفتے تک چیٹ جی پی ٹی استعمال کیا، اور اوپن اے آئی کی جانب سے تقریباً چار کروڑ چیٹ جی پی ٹی تعاملات کا خودکار تجزیہ کیا گیا۔

محققین نےدیکھا کہ جن صارفین میں جذباتی تعلقات کے مضبوط رجحان تھے، وہ زیادہ تنہائی کا شکار تھے۔ اس کے برعکس، جو لوگ چیٹ بوٹ پر زیادہ اعتماد کرتے تھے، انہیں زیادہ جذباتی انحصار کا سامنا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’پاور یوزرز‘ ممکنہ طور پر سب سے زیادہ چیٹ بوٹ کو ایک ’دوست‘ سمجھتےتھے یا اس میں انسانوں جیسی جذباتی خصوصیات دیکھتے تھے۔

مطالعات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ چیٹ بوٹ کے ساتھ ’ذاتی‘ گفتگو صارفین میں زیادہ تنہائی کے ساتھ جڑی ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی چیٹ بوٹ

پڑھیں:

ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس

ماسکو: روس نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین اس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرے تو ماسکو جوابی کارروائی کرے گا۔

امریکی اور یورپی پابندیوں کے بعد روس کے تقریباً 300 سے 350 ارب ڈالر کے اثاثے یورپ میں منجمد ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن ان رقوم کو یوکرین کے دفاع کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ ڈھونڈ رہا ہے۔

سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا کہ اگر یورپ نے اثاثوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو روس یورپی ممالک اور برسلز کے حکام کے خلاف "ہر ممکنہ طریقے" سے کارروائی کرے گا، چاہے وہ عدالتوں میں ہو یا عدالت سے باہر۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان اثاثوں پر قبضہ مغرب کی طرف سے "چوری" تصور ہوگا، جس سے امریکی اور یورپی بانڈز پر اعتماد بھی متاثر ہوگا۔ دوسری جانب یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوکرین کی تباہی کا ذمہ دار روس ہے اور اسے قیمت ادا کرنی ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

  • صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • سیلز ٹیکس انٹیگریشن پرائیویٹ کمپنیوں کی مبینہ لوٹ مار تاجروں کیلئے دردِ سر بن گئی
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے تین استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی کر سکتے ہیں
  • بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ
  • ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس
  • کیا زیادہ مرچیں کھانے سے واقعی موٹاپے سے نجات مل جاتی ہے؟
  • آسٹریلیا : 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • لوگوں چیٹ جی پی ٹی پر کیاکیا سرچ کرتے ہیں؟ کمپنی نے تفصیلات جاری کر دیں